ابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی سپریم لیڈر کا 5 روزہ سوگ کا اعلان

91
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پہلے نائب صدر محمد مخبر آئین کے مطابق ایگزیکٹو برانچ کے انچارج ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ محمد مخبر کو عدلیہ، قانون ساز اداروں کے سربراہوں کی ہم آہنگی سے انتخابات 50 دنوں کے اندر کرانے ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ کے انتقال پر لبنان میں بھی 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ابراہیم رئیسی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

ایرانی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ صدارتی محافظوں کے سربراہ مہدی موسوی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.