جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

37
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل دیے جانے کا امکان ہے۔

جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی جب کہ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کوبطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔ فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکےگا۔

تبصرے بند ہیں.