سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

72
سعودی عرب میں سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے اور خادم حرمین شریفین نے اس پابندی کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام سرکاری محکموں کے سعودی ملازمین کو قومی لباس کی پابندی کرانے کے فیصلے کے منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی کابینہ کو یہ تجویز ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی تھی جس سے اتفاق کرتے ہوئے شاہ سلمان نے اس کی منظوری دی۔

شاہ سلمان نے اپنے ولی عہد کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سرکاری محکمے کے ملازمین کو قومی لباس ’ثوب، غترہ یا شماغ‘ کا پابند کرنے کی آپ کی تجویز سے اتفاق ہے اور ہم اس کی منظوری دیتے ہیں۔

سعودی فرماں روا نے منظوری کے ساتھ نگراں اداروں کو بھی سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کے لباس کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو حکمنامہ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہ سلمان کی طرف سے منظوری کے بعد تمام سرکاری محکمے کے ملازمین ڈیوٹی کے وقت قومی لباس پہنے گے، تاہم اس سے طبی عملہ، فیلڈ میں کام کرنے والے انجینئرز سمیت صرف ان ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگا ہے جن کے پیشے کے تقاضے کے مطابق انہیں خاص لباس پہننا زیادہ مناسب ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.