بھارتی مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد

108
ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحہ جات کے برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا کی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے بھارتی مصالحہ جات میں شامل اجزا کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے دوبھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا کےمضرصحت ہونےکے سبب رواں ماہ ان کی فروخت معطل کردی تھی جب کہ سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مصالحے مضرصحت کیمیائی اجزا کےسبب واپس بھیج دیے تھے۔

ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی کے بعد بھارتی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سروے کمپنی لوکل سرکل کے مطابق 62 فیصد صارفین جو طویل عرصے سے ان دو برانڈز کے مصالحے استعمال کرتے تھے انہوں نے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے اجزا کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہانگ کانگ میں پابندی کے بعد امریکاکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈ منسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی بھارتی مصالحہ جات میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.