اسرائیلی حملے میں زخمی ہونیوالی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی شہید

39
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی پوتی ملاک محمد ہنیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، وہ عید کے روز غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے شدید زخمی ہوئی تھیں۔

اسی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے شہید ہوئے تھے۔

حماس چیف اسماعیل ہنیہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکے بیٹے بیت المقدس کی آزادی کی جنگ کی راہ میں شہید ہوگئے۔

اسماعیل ہنیہ نے دوران انٹرویو مزید کہا تھا کہ مجرم صفت دشمن انتقام اور قتل پر اتر آیا ہے اور کسی معیار اور اقدار سے عاری ہے۔

اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کے رشتہ داروں اور حماس کے آفیشلز نے اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انتقام اور قتل کے جذبے کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملے اس دوران ہوئے جب بین الاقوامی ثالثین جنگ بندی کا معاہدہ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.