مریم نواز کا کھیلتا پنجاب پروگرام پنجاب گیمز ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200 کھلاڑیوں کے لیے مفت ای بائیکس کا اعلان

شاہد نسیم چوہدری ٹارگٹ

0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 کے ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200 کھلاڑی لڑکے، لڑکیوں کے لیے مفت ای بائیکس کا اعلان کیا،جوکہ نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہارس اینڈ کیٹل شو میں بھی مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا، “میں پنجاب کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر جیتتے دیکھنا چاہتی ہوں۔” وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمپئنز کو صرف اپنی کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور ملک میں افراتفری اور بدامنی پھیلانے کے لیے شرپسندوں کے ہاتھوں گمراہ نہیں ہونا چاہیے، اگر کوئی آپ سے ملک میں انتشار پھیلانے کا کہے تو نوجوان توجہ نہ دیں۔ اگر کوئی آپ سے رینجرز کو مارنے، میٹرو بس کو جلانے، پیٹرول بم پھینکنے کے لیے کہے، تو آپ کو صاف صاف انکار کر دینا چاہیے۔ صرف تعلیم حاصل کریں تاکہ ترقی کریں۔اس راست پر چلانے والے آپ کے دوست ہیں، جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور آپ کو اپنا حصہ بننے پر آمادہ کرتے ہیں وہ آپ کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی آپ کو اپنے ملک کو آگ لگانے پر اکساتا ہے، اداروں پر حملہ کرنے کا کہتا ہے وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، صرف پاکستان کو سب کی ‘ریڈ لائن’ ہونا چاہیے، وطن عزیز کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔ پاکستان کی ترقی اور صرف ترقی ہوگی۔ انشاالله
کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرتے دیکھنا ان کا خواب ہے۔ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو مفت ای بائیکس فراہم کرنا ایک ایسا عملی اقدام ہے جو نوجوانوں کو نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرے گا اور انہیں اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینے میں مدد دے گا۔مریم نواز نے یہ بھی اعلان کیا کہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہارس اینڈ کیٹل شو میں مفت داخلے کی سہولت دی جائے گی۔ اس سے نہ صرف ان کھلاڑیوں کی عزت افزائی ہوگی بلکہ انہیں مزید مواقع ملیں گے تاکہ وہ معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے نوجوانوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ صرف اپنی تعلیم اور کھیلوں پر توجہ دیں اور کسی بھی ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں جو انہیں ملک میں انتشار اور بدامنی کی طرف لے جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تاریخی اعلان کیا ہے۔ “کھیلتا پنجاب گیمز 2025” کے ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200 کھلاڑیوں کے لیے مفت ای بائیکس دینے کا فیصلہ ایک ایسا اقدام ہے جو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرے گا اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دے گا۔کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرتے دیکھنا ان کا خواب ہے۔ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو مفت ای بائیکس فراہم کرنا ایک ایسا عملی اقدام ہے جو نوجوانوں کو نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرے گا اور انہیں اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینے میں مدد دے گا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ وہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کر چکی ہیں۔ مفت ای بائیکس کی فراہمی، کھیلوں کے لیے اضافی بجٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا پیغام—یہ تمام فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب حکومت نوجوان نسل کو ایک روشن اور محفوظ مستقبل فراہم کرنا چاہتی ہے۔یہ اقدامات نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیں گے بلکہ نوجوانوں میں حب الوطنی اور مثبت سوچ کو بھی پروان چڑھائیں گے، جو ایک ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کی جانب اہم قدم ہے۔۔”یہ پیغام نوجوانوں کو ایک صاف اور مثبت راہ دکھانے کے لیے دیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی توانائیاں منفی سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔یہ تمام فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب حکومت نوجوان نسل کو ایک روشن اور محفوظ مستقبل فراہم کرنا چاہتی ہے۔یہ اقدامات نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیں گے بلکہ نوجوانوں میں حب الوطنی اور مثبت سوچ کو بھی پروان چڑھائیں گے، جو ایک ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کی جانب اہم قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.