#کالم

مریم نواز کی قیادت میں صحت کا انقلاب

Untitlesssdddd 1

تحریر ۔پیر مشتاق رضوی

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "یہاں ہے سب کا صحت دوست پنجاب” کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے نے تاریخ کا سب سے بڑا انقلابی دور دیکھا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے یہ طے کیا ہے کہ علاج اب صرف امیروں کا حق نہیں، بلکہ ہر شہری، ہر بچے اور ہر گھر کا بنیادی حق ہے۔اسی عزم کے تحت مہنگے ترین علاج جیسے ڈائیلسز، دل کی سرجری، کینسر، ٹرانسپلانٹ، فالج اور کارڈیک سرجری کو مکمل طور پر مفت کر کے عوام کی دہلیز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے سات تاریخ ساز صحت پروگرامز حسب ذیل ہیں.چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام گردوں کے مریضوں کو نئی زندگی کا پیام دینا ہفتے میں 2-3 بار ڈائیلسز کروانا غریب مریض کے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔ حکومت نے 16 اگست 2025ء سے یہ پروگرام شروع کر کے یہ بوجھ خود اٹھا لیا۔ اب تک پنجاب بھر کے 227 ہسپتال پینل پر، 43,439 مریض رجسٹرڈ، 19 لاکھ 40 ہزار سے زائد مفت ڈائیلسز مکمل۔ اس پر 10 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام – معصوم دلوں کی مسکراہٹ* 2024ء میں شروع ہونے والے اس پروگرام نے پیدائشی دل کے مریض بچوں کے لیے امید کی کرن جگائی۔ پنجاب 19 ہسپتالوں میں 13,601 بچوں کی مفت دل کی سرجری۔ ان میں پنجاب کے 12,435 بچوں کے ساتھ خیبر پختونخوا 561، آزاد کشمیر 343، اسلام آباد 133، گلگت بلتستان 51، بلوچستان 43 اور سندھ کے 35 بچے شامل ہیں۔13,601 بچوں کی مفت دل کی سرجری پر مجموعی طور پر 3 ارب 56 کروڑ روپے خرچ کئے گیے ۔. چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام الحمدللہ ! اعضاء کی پیوندکاری اب ممکن ہوچکی ہے جس کا 5 فروری 2025ء سے آغاز ہوا۔ جگر، گردے، کارنیا، بون میرو اور کان کے کوکلیئر امپلانٹ جیسے کروڑوں کے آپریشن اب مفت ہیں۔ اس سلسلے پنجاب کے 33 ہسپتالوں میں 2,106 کامیاب ٹرانسپلانٹس: 341 جگر، 1,032 گردے، 41 کارنیا، 44 بون میرو اور 648 کوکلیئر امپلانٹس۔ 2,517 مریض رجسٹرڈ، لاگت 5 ارب 36 کروڑ۔. چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام – دل کا علاج بغیر فکر و پریشانی کے دل کے مریضوں کے لیے 3 مارچ 2026ء سے مفت سرجری کا آغاز کردیا گیا
پنجاب کے 36 ہسپتالوں میں 8,381 مریض رجسٹرڈ، 945 مریضوں کی مفت سرجری مکمل کی گئی جس ر 46 کروڑ روپے خرچ کیے گئے. چیف منسٹر کینسر پیشنٹس پروگرام – کینسر کے خلاف مفت جنگ 3 مارچ 2026ھ سے شروع ہے کینسر جیسا مہلک مرض اب مالی بوجھ نہیں بنے گا۔ 40 ہسپتالوں۔میں 30,462 مریض رجسٹرڈ، 67,604 سے زائد مفت کینسر ہوۓ پروسیجرز مکمل۔ 3 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی گئ. چیف منسٹر سٹروک پروگرام – فالج کے مریضوں کے لیے فوری علاج کے سلسلے فالج کے فوراً بعد لگنے والا 3 لاکھ روپے مالیت کا TNK انجکشن اب پنجاب بھر کے 40 سے زائد سٹروک سینٹرز میں مکمل مفت دیا جا رہا ہے۔ یہ انجکشن مریض کو مستقل معذوری سے بچا کر نارمل زندگی کی طرف لوٹاتا ہے۔. ہیلتھ انشورنس پروگرام – ہر خاندان کے لیے علاج کا مکمل تحفظ سہولت کے لئے پنجاب بھر کے 152 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے گزشتہ ایک سال میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے علاج کی سہولت لی۔ حکومت نے اس پر 18 ارب روپے خرچ کیے۔یہ تمام پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس وژن کی عملی تعبیر ہیں کہ _”کوئی شہری مالی مجبوری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے”آج پنجاب میں ایک مزدور کا بچہ بھی دل کی سرجری کروا سکتا ہے، ایک کسان بھی ڈائیلسز کروا سکتا ہے، اور ایک بیوہ بھی کینسر کا علاج کروا سکتی ہے — بغیر ایک روپیہ خرچ کیے۔مذکورہ بالا ان 7 پروگرامز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے لاکھوں خاندانوں کو ریلیف ملا ہے۔ یہ صرف اعدادوشمار نہیں، یہ وہ مائیں ہیں جن کے بچے بچ گئے، وہ باپ ہیں جو علاج کے خرچے کے بغیر اپنے پیروں پر کھڑے ہیں، اور وہ خاندان ہیں جو تباہی سے بچ گئے۔یہی ہے نیا پنجاب — جہاں صحت مراعات نہیں، حق ہے۔ جہاں علاج بروقت ہے، معیاری ہے اور مکمل طور پر مفت ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے