سو لفظوں کی کہانی
رشتے
خونی رشتے اہم ہوتے ہیں،
باقی سب اس کے بعد آتے ہیں،
اور یہ یار دوست خاندان کے برابر تو کبھی نہیں آ سکتے،
دوسو ہر محفل میں یہی کہتا،
کوئی اس کی مخالفت کرتا تو اس سے ناراض ہو جاتا۔۔۔۔
حادثہ وقت نہیں دیکھتا،
اچانک دوسو بائیک سے گرا، اور ٹانگ تڑوا بیٹھا،
گھر کا اکیلا کمانے والا تھا۔۔۔
ہسپتال کے اخراجات،
بیوی کو کچھ پتہ نہ تھا، بچے چھوٹے،،،
جن کا دم بھرتا رہا،
خونی رشتے گھڑی بھر کو آتے،
پھر غائب،
یار دوست دن رات ہسپتال رہے،
صحت ملی،
اب دوسو کہتا دوست خونی رشتوں سے بھی آگے ہیں۔






