شیخ محمد بن راشد المکتوم کا عالی شان محل کیسا ہے؟

75
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم 18 ملین ڈالر اثاثہ جات کے مالک ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم 14 سے 18 ملین ڈالر کے اثاثہ جات کے مالک ہیں جو مشرق وسطیٰ کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے 6 شادیاں کی ہیں اور ان کے 23 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا عالی شان گھر کیسا ہے؟

شیخ محمد بن راشد المکتوم کے محل کا نام زبیل پیلس ہے جو دنیا کا سب سے مہنگا اور لگژری محل تصور کیا جاتا ہے۔

زبیل پیلس دبئی کے قلب میں واقع ہے اور تقریباً 15 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے جب کہ دبئی کے شاہی خاندان کی دیگر ملکہ، شہزادے اور شہزادیاں بھی زبیل پیلس میں ہی مقیم ہیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا عالی شان محل کیسا ہے؟

شاہی محل میں 150 کمرے ہیں جس میں بڑا بال روم سمیت مہمانوں کو ٹھہرانے کے انتظام کا خیال بھی رکھا گیا ہے، صرف یہ ہی نہیں سوئمنگ پول، گھوڑوں کی دوڑ کیلئے ٹریک اور نایاب گاڑیوں کیلئے ایک شو روم بھی محل میں ہے۔

اس کے علاوہ شاہی خاندان جانوروں سے محبت رکھتا ہے جس کا ثبوت ان کے شاہی محل میں قائم ایک چڑیا گھر ہے، اس چڑیا گھر میں شیر، چیتے اور بندر سمیت دیگر جنگلی جانور بھی موجود ہیں۔

مزیدبرآں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دیگر ممالک میں بھی اپنی جائیداد خرید رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.