میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک

34
مکیسیکو میں صدر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران اسٹیج گرگیا، اسٹیج گرنے سے پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری تقریر کر رہے تھے۔

پنڈل کا اسٹیج گرنے سے صدارتی امیدوار محفوظ رہے تاہم ان کے کئی کارکنان زخمی ہوئے تھے۔

صدارتی امیدوار جارج نے ایکس پر لکھا کہ اچانک ہوا کے تیز جھونکوں کی وجہ سے پنڈال کا اسٹیج گرا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کسی چیز کو اس طرح اچانک محسوس نہیں کیا، امید ہے انتظامیہ تحقیقات کرے گی کہ آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں جارج الواریز کو اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے اور پھر اسٹیج گرنے کے بعد انہیں اپنی حفاظت کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے

حکام نے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مقامی لوگوں سے گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.