ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہاز پر قبضہ کرلیا

47
ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا، ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہے۔ ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق قبضے میں لیے گئے بحری جہاز کو ایرانی پانیوں میں منتقل کیا جارہا ہے، فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔

یاد رہے کہ عید کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نمازِ عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے غلطی کی، اس کی اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.