بھارت میں عید الفطر کے حوالے سے اہم اعلان

54
بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مقامی کمیٹیوں نے کل 30 ویں روزے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایاکہ بھارت میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی کیرالہ کی رویت ہلال کمیٹی نے ریاست میں کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔

کمیٹی چیئرمین محمد مدنی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کیرالہ میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب متنازع علاقے کارگل کی مقامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاندنظر آگیا ہے اور کل 10 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

اُدھر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اورکمیٹی کو کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.