کتنے ممالک عید کا چاند دیکھنے کیلئے دوسرے ملکوں کی پیروی کرتے ہیں؟

80
دنیا کے بیشتر ممالک میں رویت ہلال کا نظام موجود ہے مگر کئی ممالک ایسے ہیں جہاں یہ نظام نہیں اور وہاں قمری مہینوں کے تعین اور عید کے لیے دیگر ملکوں کی پیروی کی جاتی ہے۔

اسلامی ہجری سال اور مہینوں کا آغاز چاند کے ذریعے ہوتا ہے اس لیے اسلامی مہینے 30 یا 29 روز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت دنیا کے لگ بھگ 40 سے زائد ممالک میں رویت کا مقامی نظام موجود ہے جہاں چاند دیکھ کر نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر اسلامی تہوار اور ایام منائے جاتے ہیں۔

اس وقت دنیا کے جن ممالک میں رویت ہلال کا مقامی نظام موجود ہیں ان میں پاکستان، بھارت، ایران، برطانیہ، عمان، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر شامل ہیں۔ انڈونیشیا ، لیبیا ، ملائیشیا، نائیجیریا ، تھائی لینڈ میں سر کاری طور پرقمری مہینوں کا اعلان کیا جاتا، لیکن کئی ممالک ایسے ہیں جہاں یہ نظام موجود نہیں۔

تاہم افغانستان، لبنان، جاپان، اٹلی، روس سمیت دنیا کے 41 ممالک ایسے ہیں جہاں مقامی رویت کا نظام نہیں اور وہاں قمری مہینوں، رمضان اور عیدین کے لیے سعودی عرب کی پیروی کی جاتی ہے، جبکہ 14 ممالک ترکیہ کے مطابق قمری مہینے طے کرتے ہیں۔

انڈونیشیا، لیبیا ، ملائیشیا، نائیجیریا ، تھائی لینڈ میں سر کاری طور پرقمری مہینوں کا اعلان کیا جاتاہے جبکہ چین کے مسلمان ملائیشیا اورکولمبیاکے چلی کے مطابق قمری مہینوں کا تعین کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر چاند دیکھا جاتا ہے یا پھر آسٹریلیا کی پیروی کی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.