رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

11
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن آئندہ 20 برس تک دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا۔

مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا تاہم مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

سائنسی ذرائع کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.