ملی نغمہ
احمد نواز
بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ سبھی، ہم بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ
طاقت ہے ایمان ہماری، ہم سب سے مخصوص
ہم سے نہ الجھنا اے دشمن، ہم خاک اڑا دیں گے تیری
وقت آیا تو پھر یاد تجھے اوقات دلا دیں گے تیری
ہم بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ ہوئے
سب دشمن پھر مایوس ہوئے
جو ہم کو مٹانے آئے تھے
خود نیست و نابود ہوئے
ہر سازش یوں ناکام ہوئی
سب حربے ہی بے سود ہوئے
ہم سے نہ الجھنا اے دشمن، ہم خاک اڑا دیں گے تیری
تجھے ہر میدان میں مات ہوئی
دنیا پہ عیاں یہ بات ہوئی
ترا زعم ملا پھر مٹی میں
تری نخوت ساری خاک ہوئی
تیری ہوا اکھڑ گئی پل بھر میں
تجھے ذلت عبرت ناک ہوئی
ہم سے نہ الجھنا اے دشمن، ہم خاک اڑا دیں گے تیری
ہم سارے سبز ہلالی ہیں
ہم غیرت مند، جلالی ہیں
ہم قوم ہیں جرأت مندوں کی
ہم ہر مشکل پر حاوی ہیں
اللہ کی نصرت ساتھ رہے
ہم دس بھی سو پر بھاری ہیں
ہم سے نہ الجھنا اے دشمن، ہم خاک اڑا دیں گے تیری
وقت آیا تو پھر یاد تجھے اوقات دلا دیں گے تیری
بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ سبھی، ہم بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ
طاقت ہے ایمان ہماری، ہم سب سے مخصوص