#بغیر زُمرہ

امریکہ ایران جنگ میں سیز فائر

Untitdsdsled 1

امریکہ ایران جنگ میں سیز فائر اور پاکستان کے حکمران ان مرحلوں میں بھی حکومت کو یہ بنا کر استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کہ سربراہ اصف علی زرداری بار بار کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ بلاول بھٹو زرداری ائندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے جب کہ مسلم نون مریم نواز شریف صاحبہ کو ائندہ کا وزیراعظم گردان رہی ہے اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور پاکستان کے ائندہ سیاسی نقشے میں عمران خان کو وزیراعظم دیکھ رہے ہیں اگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا لیکن ہمارے حکمران طبقات میں سے کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں ہے کہ اگر ایران امریکہ اسرائیل جنگ کا دائرہ بڑھا تو پھر پاکستان بھی اس کا حصہ ہوگا اور گلف کے تمام ممالک بھی اس اگ میں کودنے سے نہیں بچ سکیں گے تو میں اپنے حکمرانوں سے ملتمس ہوں کہ وہ موجودہ حالات میں ملک کی خدمت کریں اور خدمت یہ ہے کہ امریکہ سے وہ تمام مالی مفادات جو کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میاں شہباز شریف حاصل کر سکتے ہیں وہ حاصل کریں اور پاکستان میں ڈالروں کی بارش کرائیں جس سے قوم خوشحال ہو اپنے تجوریاں نہ بھریں اور اسی طرح ایران سے سستا تیل گیس اور تمام وہ ضروری اشیاء جو کہ ایران سے پاکستان بائی روڈ ا سکتی ہیں ان کی تجارت کریں اور ہو سکے تو مال کے بدلے مال دیں ڈالر کو درمیان سے نکال دیں اس وقت عالمی تناظر میں چین اور روس دور بیٹھے ایران کو حق پر جانتے ہوئے اس کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں لیکن کوئی بھی ایک مہینے کی جنگ میں کھل کر میدان عمل میں نہیں ایا اب جیسا کہ پاکستان کی سیاست میں جن سیاست دانوں کو بار بار سامنے لایا گیا ہے چودری پرویز الہی کا نام سرفہرست ہے پچھلے دنوں سے یہ خبر گردش میں ہے کہ چودری پرویز الہی کو پیپلز پارٹی میں شامل کر کے گورنرپنجاب لگایا جا رہا ہے دوسری طرف تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی پیپلز پارٹی میں شامل کرا دیا گیا اور یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ سے ان کی ملاقاتوں کو اس بات کا پیش خیمہ قرار دیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی سابق مرکزی رہنما اور اپنے ہوائی جہاز میں بھر بھر کر ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو عمران خان کے پاس پیش کر کے 2018 کی حکومت بنانے والے ہیں بھی اب پیپلز پارٹی میں انے کے لیے پر تول رہے ہیں جبکہ بلوچستان سے منتخب اراکین اسمبلی اور سرداروں کو چن چن کر پیپلز پارٹی میں لائے کی کوشش کی جا رہی ہیں اور ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ ائندہ حکومت پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو کی ہو گی جبکہ متعدد سیاسی خاندانوں جن میں بیگم عابدہ حسین فخر امام نے اپنے بیٹے عابد امام کو ائندہ مرکزی سیاست میں لانے کے لیے ضلع خانیوال کے علاقہ میں سرگرم کر رکھا ہے اور دن بدن سیاسی اکٹھ میل ملاقاتیں اور عوام کو اپنے سید گروپ میں شامل کرنے کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے اسی طرح پاکستان مسلم لیگ نون کے سید فیصل صالح حیات ائندہ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف دو مئی کو لاہور کے مینار پاکستان پر دماں دم مس قلندر کرنے جا رہی ہے اور تحریک انصاف کا یہ دعوی ہے یہ دو مئی کا لاہور کی سرزمین مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ موجودہ حکمرانوں کو خش و خشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا جبکہ مسلم لیگ نون پنجاب کی وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف جو کہ یہ سمجھتی ہیں کہ جس طرح میرے والد محترم میاں نواز شریف وزیراعلی پنجاب بنے تھے اور بعد میں وہ تین دفعہ وزیراعظم پاکستان بنے اور میرے چچا بھی اسی ڈگر پر چلتے ہوئے دو مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور ان کے حلقوں کا یہ دعوی ہے کہ ائندہ پاکستان کی وزیراعظم محترمہ مریم نواز شریف ھونگی کیونکہ یہ پروسیجر ان کے گھر کا ہے اور انہی نے اس کو رواج کیا ہے لیکن عوام کے دکھوں کا خاتمہ کرنے کے لیے نہ تو پٹرول سستا کیا جا رہا ھے اور نہ ھی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی خوردو نوش کی
اشیاء جن کی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہیں ان میں کچھ کمی لانے کے لیے اقدامات کر رھی ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحب نے 10 ارب کا بے مثال ذاتی جٹ خرید کر غریب عوام کو سبق دیا ہے کر لو جو کرنا ہے ہم تو ایسے ہی خرچ کریں گے اسی طرح سننے میں ایا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار سید محمد اسم منیر جو کہ ایران میں تین دن تک بیٹھ کر ابناے ھرمز کو کھول کر بیٹھے رہے وہ اب امریکہ نے ناقہ بندی کر کے بند کر رکھی ہے اور یہی اہم مسئلہ ہے جو کہ مذاکرات کی کامیابی میں اٹکا ہوا ہے کہ اگر امریکہ ناکہ بندی بند کر دے تو ایران کے مذاکرات کرنے والے وفود اسلام اباد پہنچ جائیں گے اور امریکہ کے تو کافی لوگ جو کہ 12 طیاروں میں پاکستان کی سرزمین اسلام اباد میں موجود ہیں مذاکرات کریں گے اور مجھے امید ہے ان مذاکرات کو کامیابی کی مہر لگانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی یاترا کریں گے اب فیصلہ کن لمحات میں اہم کردار پاکستان کے فیڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کا ہے کہ جنہوں نے انتھک کوشش کر کے امریکہ اسرائیل ایران جنگ میں لاکھوں ہلاکتوں سے دنیا کو بچایا اور پھر سیز فائر کی شکل میں اس وقت تک امن کے پیغمبر بنے ہوئے ہیں

امریکہ ایران جنگ میں سیز فائر

عنوان: ٹرمپ کی اداکاری

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے