فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

19
فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھاکر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔

خبرایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دے کر اجلاس ملتوی کردیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.