ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا نظام اور پاکستان
ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا۔ ہم ایک دفع پھر اگر مگر میں الجھے رہے لیکن کشتی کو دریا پار نہ لگا سکے۔ اگر ہم بغور جائزہ لیں تو یہ چیز ثابت ہوتی ہے کے مسئلہ صلاحیت کا نہیں ہے بلکے سسٹم کا ہے۔
عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اب جذبات نہیں، ڈیٹا اور ڈھانچے پر چلتی ہے۔ جو ٹیمیں سسٹم میں آگے ہیں، وہی میدان میں بھی آگے ہیں۔ اس تناظر میں اگر ہم موجودہ عالمی مقابلوں کا تجزیہ کریں تو ایک نقطہ بنیادی ہے، اور وہ ہے (آئ پی ایل۔) انڈین پریمیئر لیگ۔
آئی پی ایل آج صرف ایک فرنچائز لیگ نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کی سب سے طاقتور لیبارٹری بن چکی ہے۔ اس تناظر میں ہمارے پاس سب سے بڑی مثال افغانستان ٹیم کی ہے جس کے کم و بیش سب کھلاڑی اس لیگ سے منسلک ہیں۔ہر سال تقریباً دو ماہ تک دنیا کے بہترین کھلاڑی ایک ہی پلیٹ فارم پر جدید کوچنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، پاور ہٹنگ ٹیکنالوجی، اور ذہنی تربیت کے ماحول میں کھیلتے ہیں۔
اعداد و شمار کہتے ہیں کہ
حالیہ عالمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بیشتر بیٹرز اور آل راؤنڈرز کسی نہ کسی شکل میں آئی پی ایل سے جڑے رہے ہیں۔
ان کے کھیل میں جو نمایاں خصوصیات ہیں وہ
پاور پلے میں بلند اسٹرائیک ریٹ ۔ مڈل اوورز میں اسپن کے خلاف مہارت اور آخری اوورز میں پریشر ہینڈلنگ
پچ کی بنیاد پر بیٹنگ آرڈر کی لچک۔ انکے کامیاب نتائج سب کچھ اتفاقیآ نہیں یہ مسلسل اعلیٰ معیار کی لیگ کا نتیجہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر ہیں اور دوسرا پیسے کی بے تحاشا انوولومنٹ نے بھی آئ پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ایک واضح احساس برتری دلا دی ہے جس کا برملا اظہار ان کھلاڑیوں کے رویوں سے عالمی مقابلوں میں ہوتا ہے۔
ہمارے پاس پاکستان سپر لیگ موجود ہے، جو معیار کے لحاظ سے بہتر ضرور ہوئی ہے، مگر میچز کی تعداد کم ہے۔ مالی وسعت محدود ہے۔ عالمی سپر اسٹارز کی تعداد کم ہے
جدید ڈیٹا ڈھانچہ مکمل طور پر مربوط نہیں۔
نتیجتاً ہمارے کھلاڑی عالمی دباؤ کے ماحول میں کم
مواقع حاصل کرتے ہیں۔
کیا مسئلہ صرف لیگ کا ہے
جزوی طور پر ہاں، مگر مکمل نہیں۔
اصل فرق تین سطحوں پر ہے:
ہائی پرفارمنس کلچر یعنی
بڑی لیگز میں ہر کھلاڑی کو مخصوص کردار دیا جاتا ہے جبکے پاکستان میں اکثر کھلاڑی ایک واضح ٹی ٹوئنٹی شناخت کے بغیر کھیلتے ہیں۔
ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی
جدید ٹیمیں ہر اوور، ہر بولر اور ہر بیٹر کے خلاف میچ پلان بناتی ہیں۔ ہمارے فیصلوں میں اکثر روایتی انداز غالب رہتا ہے۔
ذہنی مضبوطی کی تربیت جیسا کے
آئی پی ایل جیسے ماحول میں ہر میچ میں ستر ہزار سے زاید کے مجمع کے سامنے کھیلنا معمول بن جاتا ہے۔ عالمی کپ میں وہی کھلاڑی پرسکون نظر آتے ہیں۔
پاکستان واقعی ناکام ہے؟
یہ کہنا ناانصافی ہوگی۔
محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی ٹیم مسلسل مقابلہ کرتی نظر آتی ہے۔ ہماری باؤلنگ اکثر عالمی معیار کی ہوتی ہے مگر بعض دفع اس بری حد تک چوک ہوتی ہے کے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے اس کھیل سے بلکل بھی آشنا نہیں ۔
بیٹنگ میں پاور اور تسلسل کی کمی نمایاں رہتی ہے، جو براہ راست جدید لیگ کلچر سے جڑی ہے۔
اگر آئی پی ایل تک رسائی ممکن نہیں، تو ہمیں
پی ایس ایل کو مزید توسیع دینی ہوگی
میچز کی تعداد بڑھانی ہوگی
اسپورٹس سائنس اور ڈیٹا اینالیٹکس کو مرکزی حیثیت دینی ہوگی
جونیئر سطح سے پاور ہٹنگ اور رول اسپیشلائزیشن پر کام کرنا ہوگا
کھلاڑیوں کو دیگر عالمی لیگز میں باقاعدہ شرکت کی اجازت دینی ہوگی۔
جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انفرادی ٹیلنٹ کافی نہیں۔
سسٹم، سرمایہ کاری اور تنظیمی تسلسل ہی اصل طاقت ہیں۔
پاکستان کے پاس صلاحیت موجود ہے۔
مگر جب تک ہم اپنے نظام کو عالمی معیار پر نہیں لے جاتے، عالمی اعزاز مستقل بنیادوں پر حاصل کرنا مشکل رہے گا۔اور مجھے اس بات کا خدشہ ہے کے کہیں ہماری کرکٹ بھی ہاکی کی طرح زوال پذیر نہ ہو جائے ۔ہمیں موجودہ ماڈرن کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سب سے پہلے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا،ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمیں بھی ہر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا ۔






