میئر لندن بننے کے بعد صادق خان کا برطانوی وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ

57
میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کریں۔

صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں، جیتنے کے بعد انھوں نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

میئر لندن نے کہا میں ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ہم شہر میں ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے بھی کہا کہ امید ہے وزیر اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ صادق خان نے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاست دان بن گئے ہیں۔ انھوں نے ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ لندن کے تمام شہریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ سب کا میئر بنیں گے۔

صادق خان نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی، صادق خان نے 48 فی صد ووٹ حاصل کیے اور سوزن ہال 33 نے فی صد ووٹ لیے، پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے گھر آنکھ کھولنے والے صادق خان 2016 میں لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے۔

تبصرے بند ہیں.