#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

ترقی

کیسا زمانہ آ گیا ہے،
دوسو کا بیٹا دیکھو نہ جانے کیسا غلط کام کرتا ہے کہ،
مال بنا رہا ہے،،،،،
باٹو حسد میں کہے جا رہا تھا،
اس سے دوسو کے بیٹے کی گاڑی اور بنگلہ ہضم نہیں ہو رہے تھے،،،
حالانکہ اس نے سب محنت سے حاصل کیا تھا۔۔۔
باٹو کے حالات بدلنا شروع ہو گئے،
دنوں میں وہ بڑی آسامی بن گیا۔
لوگ کہتے تمہارا بیٹا قبضہ گروپ میں ہے، تب ہی مال بنا رہا ہے، میں نے پوچھا۔۔۔
لوگ تو میرے شیر بیٹے کی ترقی سے جلتے ہیں،
باٹو نے درشت لہجے میں مجھے جواب دیا۔

سو لفظوں کی کہانی

سیف سٹی اور محفوظ پنجاب

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے