سو لفظوں کی کہانی
تکلیف
دوسو اور باٹو کی جب سے لڑائی ہوئی،
تب سے دوسو اداس، پریشان، روتی صورت بنائے بیٹھا تھا۔۔۔
کیا باٹو نے اسلحہ استعمال کیا لڑائی میں جو اتنا دل پر لے گئے؟
میں نے دوسو سے پوچھا۔
اس کا جواب نفی میں تھا۔
پھر یقیناً باٹو نے ڈانگ سوٹا کیا ہو گا، اسی لیے تو تم اتنے افسردہ ہو،
میں نے اندازہ لگایا۔۔۔
دوسو نے پھر ناں میں سر ہلایا۔
یار تو آخر کس چیز نے اتنی تکلیف دی کہ اس قدر اذیت میں ہو تم؟
میں نے حیرت سے پوچھا۔
باٹو کے الفاظ نے،
دوسو اسی افسردگی سے بولا






