#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

گدھے

سب سامان جہاں تھا،
وہیں پڑا ہوا تھا، غصہ آیا،
توقع کر رہا تھا کہ آج سب کام ختم ہو جائے گا،
ٹھیکدار سے واجبات مل جائیں گے۔۔۔
گدھوں نے ہڑتال کر دی کہ وزن نہیں اٹھائیں گے،
سامان پڑا تھا،
مزدور موجود تھے،
لیکن گدھے غصے میں تھے۔۔۔۔
کیوں وزن نہیں اٹھا رہے؟
میں نے گدھوں کے لیڈر سے پوچھا۔۔۔
ڈھینچوں ڈھینچوں کر کے بولا،،،،
ہڑتال اس غصے میں ہے کہ،
انسان آپس میں باتیں کرتے کہتے کہ گدھے سر جھکا کر ہی چلتے رہتے ہیں،
آج ثابت کرنا تھا کہ،
ہم گدھے ہیں اور،
سر اٹھا سکتے ہیں۔

سو لفظوں کی کہانی

15/11/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے