سو لفظوں کی کہانی راز
دوسو اور باٹو نے ایک ہی درسگاہ سے تعلیم مکمل کی،
ایک ہی ادارے میں ملازمت اختیار کی۔
دوسو کی ترقی کی رفتار تیز تھی،
وہ خوشامد کا فن بخوبی جانتا تھا۔
باٹو کی ترقی کی رفتار سست تھی، وہ خوشامد سے دور رہتا تھا،
لیکن اپنے کام سے مخلص اور اس میں ماہر تھا۔۔۔
خوشامد دیر پا ثابت نہیں ہوئی،،،
جب کام کرنا مجبوری بن گیا تو دوسو پیچھے رہ گیا کہ کام آتا ہی نہیں تھا۔۔۔
اور باٹو آج دوسو کا باس ہے،
سست روی سے ہی سہی،
لیکن وہ اپنے کام اور لگن کی وجہ سے آگے بڑھ گیا۔






