سو لفظوں کی کہانی ناجائز
شاہد کاظمی
پانچ سو والا دو ہزار کا لگا دو۔
یہ جو پچیس سو کا ملا ہے، اس پر پانچ ہزار کا ٹیگ لگا دو۔
دوسو کپڑے کا بہت بڑا تاجر تھا،
کپڑے کی لاٹ لے کر آیا تھا،
کاریگروں کو سمجھا رہا تھا کہ قیمتوں کا ٹیگ کیسے لگانا ہے۔۔۔
بچوں کے سکول کی چیزیں لینا تھیں،
دس روپے کی کاپی پچاس روپے،
سو روپے کی کتاب پانچ سو کی،
عام سے کپڑے کا یونیفارم، سکول لوگو والا، پانچ ہزار کا ملا،،،
یہ معاشرہ تباہ ہو گیا ہے،
حرام خوری کرتے ہیں،
ناجائز منافع کماتے ہیں،
دوسو غصے سے بڑبڑا رہا تھا






