سو لفظوں کی کہانیقانون
ٹریفک مکمل طور پر جام ہو چکی تھی،
تین گاڑیاں، غلط پارکنگ کی وجہ سے،
ہنگامہ برپا ہو گیا،
ٹریفک والے آئے، تینوں گاڑیاں کروڑوں روپے مالیت کی،
ان کی، لفٹ کرنے کی ہمت نہ ہوئی کہ خواص کی نشاندہی ہو رہی تھی۔۔۔
ایک گھنٹے کی ہنگامہ خیزی، کے بعد گاڑیوں کے کرتا دھرتا آئے۔۔۔۔
یہ کیا طریقہ ہے گاڑیاں پارک کرنے کا نو پارکنگ میں؟
ساتھ موجود باوردی گارڈ سے درشت لہجے میں پوچھا۔۔۔۔
قانون کی بالادستی اور ناانصافی کے خاتمے پر،
سامنے ہال میں سیمینار تھا،
بڑے صاحب کا خطاب تھا،
یہاں سے ہی نزدیک تھا،
گارڈ بولا۔





