جگنو محسنجرات ، فکر اور شعور کا استعارہ
منشا قاضی حسبِ منشا
پاکستان کی سیاسی، صحافتی اور سماجی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک عہد، ایک فکر اور ایک جدوجہد کی علامت بن جاتی ہیں۔ سیدہ میمنت محسن، جنہیں دنیا جگنو محسن کے نام سے جانتی ہے، ایسی ہی ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے صحافت، سیاست، خواتین کے حقوق، جمہوری اقدار اور اظہارِ رائے کی آزادی کے میدان میں اپنی بے مثال خدمات کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کی زندگی عزم، استقلال، فکری آزادی اور جمہوری شعور کی ایسی داستان ہے جو آنے والی نسلوں کے لیئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
1959ء میں ایک معزز زمیندار خاندان میں پیدا ہونے والی سیدہ میمنت محسن نے بچپن ہی سے علم و ادب کے ماحول میں پرورش پائی۔ انہوں نے لاہور کے معروف تعلیمی ادارے کانوینٹ آف جیسز اینڈ میری سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں مورٹن ہال اسکول سے اے لیول مکمل کیئے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیئے انہوں نے دنیا کی ممتاز درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کا رخ کیا، جہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پھر لندن کے گریز اِن سے بار ایٹ لاء کی سند حاصل کی۔
یہ وہ زمانہ تھا جب ان کی ملاقات معروف صحافی، دانشور اور جمہوریت پسند کارکن نجم سیٹھی سے ہوئی۔ یہ ملاقات بعد ازاں ایک مضبوط رفاقت میں تبدیل ہوئی اور 1983ء میں دونوں نے شادی کر لی۔ اس فیصلے کے لیئے جگنو محسن کو خاندانی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مگر انہوں نے اپنی استقامت، محبت اور بصیرت سے تمام رکاوٹیں عبور کر لیں۔ ان کے دو بچے، معروف گلوکار علی سیٹھی اور اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی آج اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
1980ء کی دہائی میں جب پاکستان میں صحافت مختلف پابندیوں اور دباؤ کا شکار تھی، جگنو محسن اور نجم سیٹھی نے آزاد صحافت کا خواب دیکھا۔ 1984ء میں نجم سیٹھی کی گرفتاری کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ ملک کو ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو طاقت کے مراکز سے آزاد ہو کر سچائی بیان کر سکے۔
اسی سوچ کے تحت 1987ء میں دی فرائیڈے ٹائمز کے اجراء کی بنیاد رکھی گئی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اشاعتی اجازت نامہ جگنو محسن کے نام سے حاصل کیا گیا۔ جب اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے ان سے اخبار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بڑی ذہانت سے اسے ایک سماجی اور ثقافتی جریدہ قرار دیا۔ تاہم حقیقت میں یہ اخبار جلد ہی پاکستان میں آزاد، جرات مند اور تحقیقی صحافت کی علامت بن گیا۔
1989ء میں شائع ہونے والا دی فرائیڈے ٹائمز پاکستان کے صحافتی منظرنامے میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ثابت ہوا۔ اس کے صفحات نے سیاسی تجزیوں، تحقیقی رپورٹس، طنز و مزاح اور فکری مباحث کو نئی جہت عطا کی۔
جگنو محسن صرف صحافی ہی نہیں بلکہ ایک فعال ناشر بھی رہی ہیں۔ ان کے ادارے وینگارڈ بکس نے پاکستان میں کئی اہم کتابوں کی اشاعت میں کردار ادا کیا۔ 1991ء میں تہمینہ درانی کی شہرۂ آفاق کتاب "مائی فیوڈل لارڈ” کی اشاعت بھی اسی ادارے کے ذریعے ممکن ہوئی، جس نے پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق، جاگیردارانہ نظام اور گھریلو تشدد جیسے موضوعات پر وسیع بحث کو جنم دیا۔
جگنو محسن کی تحریروں کا ایک نمایاں پہلو ان کا شگفتہ اور بامعنی طنز ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں انہوں نے "مش اینڈ بش” کے عنوان سے ایک مقبول طنزیہ سلسلہ تحریر کیا، جس میں امریکی صدر جارج بش اور جنرل مشرف کے درمیان فرضی مکالموں کے ذریعے ملکی و عالمی سیاست پر دلچسپ تبصرہ کیا جاتا تھا۔ ان کی تحریروں میں طنز محض تفریح نہیں بلکہ سماجی شعور، سیاسی بصیرت اور فکری بیداری کا ذریعہ بنتا ہے۔
جگنو محسن ہمیشہ خواتین کی آزادی، برابری اور سماجی شرکت کی حامی رہی ہیں۔ وہ ویمنز ایکشن فورم سے وابستہ رہیں اور خواتین کے بنیادی حقوق کے لیئے آواز بلند کرتی رہیں۔ 2006ء میں انہوں نے خواتین کے میراتھن میں شرکت کے حق کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنی پسند کے لباس میں کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی آزادی حاصل ہونی چاہیئے۔
ان کا یہ مؤقف دراصل ایک ایسے پاکستان کے خواب کی عکاسی کرتا ہے جہاں خواتین خوف اور امتیاز سے آزاد ہو کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
صحافت اور سماجی سرگرمیوں کے بعد جگنو محسن نے عملی سیاست میں قدم رکھا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے حلقہ پی پی-184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی اور 62,506 ووٹ حاصل کرکے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
اسمبلی میں ان کی موجودگی ایک روایتی سیاست دان کی نہیں بلکہ ایک فکری اور اصلاحی شخصیت کی حیثیت سے محسوس کی گئی۔ جنگنو محسن کے ایک گمنام مداح اور ہزاروں ووٹروں کے درمیان اپنی ہردلعزیز شخصیت موٹیویشنل سپیکر راؤ محمد اسلم خان نے مجھے بتایا کہ جگنو محسن ہمارے ضلع اوکاڑہ کی محسن ہیں جنہوں نے صحت ، تعلیم ، روزگار اور فلاح و بہبود کے حوالے سے پہاڑ جتنا کام کیا ہے ان کا کام بولتا ہے انہوں نے مجھے تحریک دی کہ قاضی صاحب آپ کا خامہ کا رخ اوکاڑہ اور رینالہ خورد کی معروف سماجی سائنسدان جنگنو محسن کے کارناموں کی طرف کیوں رواں نہیں ہوتا ، راؤ محمد اسلم خان نے بتایا کہ جنگنو محسن کی کارکردگی کا حُسن ماحول میں چاندنی بکھیر رہا ہے ۔ راؤ صاحب نے مجھے بتایا کہ قاضی صاحب میں آپ کی ملاقات بھی کروا دیتا ہوں اور آپ ان کے کام کو دیکھیں آپ نے جن لوگوں کا ذرے جتنا کام ہے آپ نے ان کو آفتاب و مہتاب بنا دیا اور جن کا آفتاب و مہتاب سے بھی زیادہ کام ہے ان کو آپ کیونکر نظر انداز کر سکتے ہیں ؟ جگنو محسن نے تعلیم، صحت خواتین کے حقوق، جمہوری روایات اور عوامی مسائل کے حوالے سے فعال کردار ادا کیا جنہں کسی طور پر بھی آپ فراموش نہیں کر سکتے ، یکم اپریل 2022ء کو انہوں





