#کالم

مریم نواز کے جنات ۔۔۔

new desingsdsdsd

مریم نواز کے جنات ۔۔۔

لوگ اکثر حکمرانوں کے منہ سے یہ لفظ سنتے رہے کہ ہمیں اقتدار میں پورا وقت نہیں ملا, ہمارے پاس کونسے جن ہیں ورنہ عوام کیلئے یہ کر دیتے وہ کر دیتے، نواز شریف کو بھی کبھی پانچ سال کی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی تھی لیکن انہوں نے، ایٹمی دھماکے،موٹرویز، ہسپتال، سڑکیں ، پل ، انڈر پاسز سمیت پاکستان اور اس کی عوام کیلئے جو کچھ کردیا ہے وہ انکی ملک و قوم کیلئے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے آج اگر پاکستان کی پوری دنیا میں دھاک ہے اور وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کروا رہا ہے تو اس کے پیچھے بھی نواز شریف کا رول کارفرما ہے ،شہبا، شریف نے خود تسلیم کیا کہ وہ اہم ایشو پر نواز شریف سے گائیڈ لائن لیتے ہیں، لیکن یہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جرات مندانہ اقدامات بھی رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نواز شریف کی بیٹی بھی اب باپ کے نقش قدم پر ہے، ۔مریم نواز شریف 26 فروری 2024 کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں اور ان کے بھی کوئی جن نہیں ہے لیکن ان کے دور اقتدار میں فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیا جارہا ہے ۔
مریم نواز شریف نے لاہور میں پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا، "کلینکس آن ویلز” اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے کروڑوں مریضوں کیلئے علاج فراہم کیا گیا یے، مفت ادویات کی گھر پر فراہمی، ایئر ایمبولینس سروس، اور 19 اضلاع میں 37 نئے ریسکیو 1122 مراکز قائم کرنا بھی ان کے دور کے اہم کارناموں میں یاد رکھے جائیں گے۔

مریم نواز واحد وزیراعلی ہیں جو نوجوانوں کو سیاست سے دور رہ کر پہلے اپنی تعلیم پر فوکس کرنے کا مشورہ دیتی ہیں، انہوں نے "ہنر اسکالرشپ پروگرام” کے تحت 30,000 سے زائد طلبہ کو کروڑوں روپے کے وظائف دیے "چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم” کے تحت 50,000 لیپ ٹاپ اور طلبہ کے لیے آسان اقساط پر 27,000 الیکٹرک و پٹرول بائیکس تقسیم کی ہیں۔ لاہور میں پہلا آٹزم اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔
کاشتکاروں پر بھی ان کا فوکس ہے ،”گرین ٹریکٹر پروگرام” کے تحت کسانوں کو سبسڈی پر 9,500 ٹریکٹر دیے گئے، "کسان کارڈ” کے ذریعے 5 لاکھ خاندانوں کو 150 ارب روپے کے بلاسود قرضے، اور مظفرگڑھ میں پہلی بار جھینگا فارمنگ شروع کی گئی جس کا سالانہ برآمدی ہدف 1 ارب ڈالر ہے۔
مریم نواز شریف نے "رمضان نگہبان پیکج” کے تحت 3 ارب روپے سے 3.5 کروڑ افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن پہنچایا ، "ہمت کارڈ” سے 65,000 معذور افراد کو 10,500 روپے ماہانہ امداد، "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم میں 14,000 سے زائد خاندانوں کو 13.2 ارب کے بلاسود قرضے دیے گئے اور 9,000 مکانات زیر تعمیر ہیں۔ "مریم کی دستک” پروگرام سے 98 سرکاری سہولیات گھر پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
مجھے لگتا ہے مریم نواز جنات کا سہارا لے رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ان کی سن تھک محنت اور عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ انہیں کام کرنے پر لگائے رکھتا ہے ، انہوں نے "نواز شریف آئی ٹی سٹی” کا 853 ایکڑ پر منصوبہ شروع کیا جس سے 10 لاکھ نوکریاں متوقع ہیں، "روشن گھرانہ پروگرام” میں 50,000 گھروں کو سولر سسٹم دیے گئے، لاہور میں پہلا اسموگ ٹاور نصب کیا گیا، اور "ایئر پنجاب” کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے اپریل 2025 میں "کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ CCD” قائم کیا گیا، تاہم اس پر انسانی حقوق کے حوالے سے سوالات بھی اٹھے۔
مختصراً، ان کے دور میں صحت، تعلیم، زراعت اور ڈیجیٹل گورننس پر بڑے منصوبے شروع ہوئے، مگر مہنگائی، سیاسی مخالفت اور امن و امان کے چیلنجز بھی ساتھ رہے ہیں لیکن انہوں نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے دیکھتے ہی عوام کو متعدد شہروں میں مفت سفری سہولیات دے دیں ۔میں یہاں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن اب مریم نواز پر دوسرے کالم میں ان کے منصوبوں میں کچھ خامیوں کی نشان دہی بھی کروں گا۔۔

مریم نواز کے جنات ۔۔۔

ڈاکٹر نثار ترابی کی غزل

مریم نواز کے جنات ۔۔۔

22/04/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے