جرائم کے خلاف سیالکوٹ پولیس کیتیز ترین کارروائی
تحریر، محمد ندیم بھٹی
ہمارے معاشرے میں ایف آئی آر محض ایک رسمی قانونی دستاویز نہیں بلکہ انصاف کے پورے نظام کی بنیاد ھـے۔ کسی بھی جرم کے وقوع پذیر ھونے کے بعد جو پہلا قدم ریاستی مشینری کی جانب سے اٹھایا جاتا ھـے وہ ایف آئی آر کا اندراج ھـے، اور یہی وہ بنیادی پتھر ھـے جس پر تفتیش، استغاثہ اور عدالتی فیصلے کی عمارت کھڑی ھوتی ھـے۔ اگر اس ابتدائی مرحلے میں کمزوری، ابہام یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے تو بعد کے تمام مراحل متاثر ھو جاتے ہیں اور انصاف کا حصول مشکل ھو جاتا ھـے۔ یہی وجہ ھـے کہ ایک مضبوط، جامع اور حقائق پر مبنی ایف آئی آر نہ صرف متاثرہ فریق کے لیے امید کی کرن ھوتی ھـے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی ایک واضح سمت کا تعین کرتی ھـے۔
زیرِ نظر مقدمہ اسی تناظر میں ایک اہم مثال کے طور پر سامنے آتا ھـے جہاں ایک جانب جرم کی سنگینی اپنی جگہ موجود ھـے تو دوسری جانب پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی ایک مثبت اور امید افزا پہلو کے طور پر ابھرتی ھـے۔ اس کیس میں سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت، اور ایس ڈی پی او طارق محمود ڈھڈی کینٹ سرکل کی نگرانی میں جس مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کی گئی، وہ جدید پولیسنگ کی ایک واضح مثال ھـے۔ محض چار دنوں کے مختصر عرصے میں ملزمان کا سراغ لگانا، انہیں قانون کی گرفت میں لانا اور لیڈیز کپڑوں کے معروف برانڈ کی تقریباً اکسٹھ لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کرنا کسی معمولی کارکردگی کا مظہر نہیں بلکہ ایک منظم اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نتیجہ ھـے۔
یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جرائم کی نوعیت روز بروز پیچیدہ ھوتی جا رہی ھـے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں عام شہریوں کی زندگی کو آسان بنایا ھـے وہیں جرائم پیشہ عناصر نے بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے طریقہ واردات کو مزید جدید اور پیچیدہ بنا لیا ھـے۔ ایسے میں روایتی پولیسنگ کے طریقے اکثر ناکافی ثابت ھوتے ہیں۔ یہی وہ مقام ھـے جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی اہمیت دوچند ھو جاتی ھـے۔ زیرِ بحث کیس میں بھی پولیس نے خفیہ معلومات، تکنیکی شواہد اور مربوط ٹیم ورک کے ذریعے جس سرعت اور مہارت کے ساتھ کارروائی کی، وہ اس بات کا ثبوت ھـے کہ اگر ارادہ مضبوط ھو اور حکمت عملی جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب دی جائے تو جرائم کا خاتمہ ممکن ھـے۔
اس کامیاب کارروائی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ھـے کہ پولیس نے نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ متاثرہ فریق کے مالی نقصان کا ازالہ بھی ممکن بنایا۔ اکسٹھ لاکھ روپے کی ریکوری ایک بڑی کامیابی ھـے جو عوام کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ھـے۔ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ شکایت سامنے آتی ھـے کہ پولیس ملزمان کو تو گرفتار کر لیتی ھـے لیکن لوٹا گیا مال برآمد نہیں ھو پاتا، جس کے باعث متاثرین کو مکمل انصاف نہیں ملتا۔ تاہم اس کیس میں پولیس نے اس روایت کو بدلتے ہوئے ایک مثبت مثال قائم کی ھـے۔
یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ھـے کہ کسی بھی کامیاب آپریشن کے پیچھے ایک مضبوط قیادت اور مربوط ٹیم ورک ھوتا ھـے۔ کیپٹن (ر) ڈی پی او دوست محمد کی قیادت، اور ایس ڈی پی او طارق محمود ڈھڈی کی فیلڈ سطح پر موجودگی نے اس کارروائی کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پولیس فورس کے انسپکٹر اور جوانوں نے دن رات محنت کر کے نہ صرف کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا بلکہ یہ ثابت کیا کہ اگر ادارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری سے ادا کرے تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ھـے۔
اس کامیابی پر پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی پنجاب پولیس جناب راو عبدالکریم کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا بجا ھـے جن کی قیادت میں پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ھـے کہ آج پولیس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے جرائم کے خلاف مؤثر انداز میں برسرِ پیکار ھـے۔ یہ امر خوش آئند ھـے کہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ھـے اور عوام کے اعتماد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ھـے۔
تاہم اس مثبت تصویر کے ساتھ ساتھ ہمیں اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ھوگا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ھـے۔ پولیس نظام میں اصلاحات، احتساب کا مؤثر نظام، جدید تربیت اور وسائل کی فراہمی ایسے عوامل ہیں جن پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت ھـے۔ اگر ان پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا تو وقتی کامیابیاں دیرپا نتائج فراہم نہیں کر سکیں گی۔ اس لیے ضروری ھـے کہ اس طرح کی کامیاب کارروائیوں کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے اور انہیں دیگر اضلاع میں بھی دہرایا جائے۔
عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی اس پورے نظام کا ایک اہم ستون ھـے۔ جب تک شہری پولیس پر اعتماد نہیں کریں گے اور اپنی شکایات بروقت درج نہیں کروائیں گے، جرائم کے خلاف جنگ مکمل طور پر کامیاب نہیں ھو سکتی۔ اس کیس میں بروقت ایف آئی آر کا اندراج اور اس کے بعد فوری کارروائی اس بات کا ثبوت ھـے کہ اگر دونوں فریق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ایسی مثبت کارروائیوں کو اجاگر کرنا معاشرے میں امید اور اعتماد کی فضا قائم کرنا ھے تنقید اپنی جگہ اہم ھـے لیکن جہاں اچھا کام ھو وہاں اس کی تعریف بھی ھونی چاہیے تاکہ اداروں کی حوصلہ افزائی ھو اور وہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
اگر ہم اس پورے معاملے کا گہرائی سے جائزہ لیں تو یہ کیس صرف ایک جرم کی کہانی نہیں بلکہ ایک مؤثر اور متحرک نظام کی عکاسی کرتا ھـے۔ دو دن کے اندر ملزمان کی گرفتاری اور بھاری مالیت کی ریکوری اس بات کا واضح ثبوت ھـے کہ پولیس اگر پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور جدید حکمت عملی کے






