موجودہ عالمی حالات کے بعد دنیا کا مستقبل
(لائبہ اظہر)
دنیا اس وقت ایک اندیشوں سے بھرپور اور تیزی سے بدلتے ہوئے دور سے گزر رہی ہے۔عالمی سطح پر سیاست، معیشت ، ماحولیات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔جس کے اثرات نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والے دور میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔مختلف ممالک کی جنگیں،تنازعات،معاشی بحران،موسمیاتی تبدیلیاں ،اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے دنیا کو مشکل حالات میں لا کھڑا کیا ہے۔جہاں بہت سے سوال نمودار ہو رہے ہیں۔موجودہ حالات کے افٹر شاکس اور افٹر ایفیکٹ دنیا کے حالات کو نئی شکل دے رہے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں عالمی سطح پر کشیدکی حد سے زیادہ بڑھتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔مختلف خطوں میں جاری جنگیں اور تنازعات نہ صرف جانی نقصان کیا، بلکہ عالمی معیشت، سفارتی تعلقات،اور عالمی تنظیموں کو بھی متاثر کیا۔عالمی حالات بتا رہے ہیں کہ دنیا بدتریج ایک نئے جغرافیائی و سیاستی توازن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ممکن ہے کہ آئندہ دور میں عالمی طاقتوں کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کرے گا۔جس کی وجہ سے آنے والے دور میں نئی اتحاد اور نئے گروہ سامنے آ سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں آ فٹر ایفیکٹس یہ ہو سکتے ہیں کہ، عالمی سیاست میں عدم استحکام بڑھے گا اور چھوٹے ممالک کو اپنی پولیسیوں میں زیادہ احتیاط برتنا پڑے گی۔
معاشی میدان میں بھی دنیا ایک اہم تبدیلی کے دور میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مہنگائی،توانائی کا بحران،اور سپلائی چین کی رکاوٹوں نے عالمی معیشتوں کو کافی حد تک کمزور کر دیا ہے۔اگر یہ صورتحال برقرار اسی طرح رہی تو اس کے آفٹر ایفیکٹ عالمی سطح پر غربت اور بے روزگاری میں شدت سے اضافہ کر سکتے ہیں۔اس بحران کے اندر اور بھی بہت سے واقعات موجود ہیں۔کئی ریاستیں اپنی صنعت کو ترقی دینے ،متبادل توانائی کے ذرائع بڑھانے اور اقتصادی طور پر مختار ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے دنیا ایک منظم نظام کی بجائے،افرا تفری اور عدم توازن کی طرف بڑھ رہی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بھی مستقبل میں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ، سیلاب، خشک سالی، اور جنگلات میں آگ جیسے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ماحولیات کا مسئلہ اب صرف ایک سائنسی بحث نہیں رہا،بلکہ عالمی سطح پر چیلنج بن چکا ہے۔اگر فوری اقدام نہ کیے گئے تو اس کے آفٹر ایفیکٹس خوراک کی کمی،پانی کے مسائل،اور بڑے پیمانے پر انسانی نقل مکانی کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔اس کے برعکس اگر دنیا متحد ہو کر ماحول دوست کو اپنائے تو ممکن ہے کہ ایک زیادہ پائیدار اور مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی بھی دنیا کے مستقبل کے لیے چیلنج بن چکی ہے۔مصنوعی ذہانت،ڈیجیٹل ،اٹومیٹک سسٹم،اور انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رفتار انسانی نے زندگی کے ہر شعبے کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ایک طرف یہ انسانی زندگی کو پرسکون بنا رہی ہے اور دوسری مستقبل میں اس کے کچھ چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔مثال کے طور پر اٹومیٹک سسٹم کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہو سکتے ہیں۔جب کہ موجودہ دور میں جیٹل معلومات اور سائبر سکیورٹی کے مسائل بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اس کے باوجود اگر ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ تعلیم، صحت، معیشت اور صنعتوں میں بے شمار مواقع پیدا کر سکتی ہے۔
موجودہ عالمی حالات کا ایک اہم سماجی اثر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ معاشروں میں شعور کی آگاہی میں اضافہ ہو۔لوگ اب عالمی مسائل کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انسانی حقوق،امن و انصاف،اور آزادی کے استحصال کے لیے آواز بلند کرنا اپنا بنیادی حق سمجھتے ہیں۔سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا نے عام افراد کو بھی عالمی سطح کی تحت کا حصہ بنا لیا ہوا ہے۔یہ رجحان مستقبل میں جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔بشرطیکہ معلومات کو ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کا مستقبل مکمل طور پر روشن دکھائی دیتا ہوا نظر نہیں آرہا۔بلکہ یہ انسانی فیصلوں،پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے۔موجودہ بحرانوں کے آفٹر شاکس یقینی طور پر محسوس کیے جائیں گے۔لیکن یہی بحران نئی سوچ،نئے مواقع،اور نئے ذرائع کی راہیں بھی کھول سکتے ہیں۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انسان نے بڑے بحران کے بعد نئے راستے تلاش کر کے ان میں ترقی کی منزلیں حاصل کی ہیں۔
اخر میں یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ موجودہ عالمی حالات انسانیت کے لیے ایک امتحان کی مانند ہے۔سوال یہ نہیں کہ مستقبل کی دنیا کیسی ہو گئی بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہم اج کون سے فیصلے کرتے ہیں جو کل کی دنیا کو تشکیل دیں گے۔اگر انسان دانشمندی ، تعاون ، اعلی ظرفی اور ذمہ داری کا راستہ اختیار کرے تو بحران بھی ترقی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔لیکن اگر غلط فیصلے کیے گئے تو یہی حالات آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشکل غیر یقینی دنیا چھوڑ جائیں گے۔






