#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

غیرت

منظر عجیب تھا،
لوگ رک کر پوچھتے تھے کہ ماجرا کیا ہے،،،،
سسکیاں دبی دبی،
ایک کا چہرہ گرد و غبار سے اٹا ہوا،
لیکن پر عزم، بلند حوصلہ، جرات،حیدرکرار جیسی۔۔۔۔۔
باقی سب کی بہترین پوشاکیں،
عباء و قباء نئی نکور،
لیکن چہرے خوف کی علامت، گھگھی بندی ہوئی،
وہ تعداد میں ستاون تھے۔۔۔۔
یہ کیا ماجرا ہے؟
میں نے ڈرتے ہوئے دوسو کے کان میں سرگوشی کی۔
دوسو بولا کہ،
سب بھائی ہیں،
ستاون چوہدری کے غلاموں جیسے ہیں،
اور جو مٹی میں اٹا ہوا ہے،
چوہدری اس کے سامنے بے بس،
یہ اکیلا،
ستاون بھائیوں کی غیرت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے