قاسم علی خان اور پاکستان میں گالف کا مستقبل,
تحریر: محمد ندیم بھٹی

دنیا میں کچھ کھلاڑی ایسے ھوتے ہیں جو محض مقابلے نہیں جیتتے بلکہ ایک عہد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اپنی مہارت، کردار اور وژن کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے مثال بن جاتے ہیں۔ پاکستان کے اُبھرتے ہوئے گالفر قاسم علی خان بھی ایسی ہی شخصیت کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کھیل، ان کا اعتماد اور دباؤ میں متوازن رہنے کی صلاحیت انہیں عالمی لیجنڈ ٹائیگر ووڈز کی یاد دلاتی ھے۔ قائدِاعظم الفلاح امیچر گالف چیمپئن شپ میں ان کی حالیہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ وہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی نہیں بلکہ مستقبل کے ستارے ہیں۔
اس چیمپئن شپ میں قاسم علی خان کی کارکردگی غیر معمولی رھی۔ ایک سنسنی خیز مقابلے میں انہوں نے محض ایک اسٹروک کے فرق سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایسے اعصاب شکن ماحول میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ھوتا، خصوصاً جب مقابلے میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ھوں۔ ملتان کے سعد حبیب جیسے مضبوط حریف کے مقابلے میں قاسم کا پُرسکون انداز اور حکمتِ عملی ان کی ذہنی پختگی کو ظاہر کرتی ھے۔ یہ فتح کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کا ثمر ھے۔
قاسم علی خان کی سب سے نمایاں خصوصیت ان کی ذہنی مضبوطی ھے۔ گالف ایک ایسا کھیل ہے جہاں جسمانی مہارت کے ساتھ ساتھ ذہنی توازن بھی نہایت اہم ھوتا ھے۔ ہر شاٹ، ہر پٹ اور ہر فیصلہ نتائج پر اثرانداز ھوتا ھے۔ قاسم ہر ھول پر نہایت سوچ سمجھ کر قدم بڑھاتے ہیں۔ ان کا شاٹ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ متوازن ھے، جبکہ ان کی حکمتِ عملی حالات کے مطابق بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہی خصوصیات انہیں اپنے ہم عصروں سے ممتاز کرتی ہیں۔
ٹائیگر ووڈز نے جس طرح عالمی سطح پر گالف کو نئی شناخت دی، اسی طرح قاسم علی خان پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہمارے ملک میں کرکٹ اور ہاکی کو جو مقبولیت حاصل ھے، وہ گالف کو میسر نہیں۔ اس کے باوجود قاسم نہ صرف اپنی کارکردگی سے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے بھی گالف کو نوجوانوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ تربیتی کیمپ، ورکشاپس اور مقامی مقابلوں میں شرکت کے ذریعے نئی نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کر رہے ہیں۔
قائدِاعظم الفلاح امیچر گالف چیمپئن شپ میں ان کا مجموعی اسکور 220 رہا، جس میں 77 اور 73 کے مستقل راؤنڈ شامل تھے۔ یہ اعداد و شمار محض نمبرز نہیں بلکہ ان کی تسلسل اور تکنیکی مہارت کا ثبوت ہیں۔ مقابلے کے دوران انہوں نے ابتدا ھی سے خود کو نمایاں رکھا اور دوسرے راؤنڈ کے بعد برتری حاصل کی۔ دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنی توجہ برقرار رکھی اور فیصلہ کن لمحات میں غلطی سے گریز کیا۔ یہی وہ خوبی ھے جو بڑے کھلاڑیوں کو عام کھلاڑیوں سے جدا کرتی ھے۔
پاکستان جیسے ملک میں جہاں کھیلوں کے لیے وسائل اور انفراسٹرکچر محدود ہیں، وہاں کسی بھی غیر روایتی کھیل میں کامیابی حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ھے۔ قاسم علی خان کی کامیابی اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ھے کہ اگر ٹیلنٹ کو صحیح رہنمائی اور مواقع میسر آئیں تو عالمی معیار تک پہنچنا ممکن ھے۔ ان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک پیغام ھے کہ مشکلات کے باوجود مستقل مزاجی اور محنت سے منزل حاصل کی جا سکتی ھے۔
سعد حبیب نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور صرف ایک اسٹروک کے فرق سے پیچھے رھے۔ اس سخت مقابلے نے ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ تاہم فیصلہ کن لمحات میں قاسم کی اعصابی مضبوطی اور درست فیصلے ان کی جیت کا سبب بنے۔ یہ صلاحیت کہ کھلاڑی دباؤ میں بھی اپنی حکمتِ عملی پر قائم رھے، دراصل قیادت کی علامت ھے۔
قاسم علی خان صرف ایک چیمپئن نہیں بلکہ ایک ذمہ دار اسپورٹس ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کی کامیابیاں صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ قومی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کا وژن یہ ھے کہ پاکستان عالمی گالف نقشے پر نمایاں مقام حاصل کرے۔ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی پیشہ ورانہ انداز میں گالف کو اپنائیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں۔
ان کا کھیل جارحانہ ھونے کے ساتھ ساتھ سوچا سمجھا ہوتا ھے۔ وہ رسک لینے سے نہیں گھبراتے مگر ہر قدم حساب کتاب کے ساتھ اٹھاتے ہیں۔ ذہنی تیاری، ویژولائزیشن اور خود اعتمادی ان کی کامیابی کے بنیادی عناصر ہیں۔ قائدِاعظم چیمپئن شپ کے آخری ہولز میں ان کا پُرسکون انداز اس بات کا ثبوت تھا کہ وہ بڑے اسٹیج کے لیے تیار ہیں۔
ملاقات پر گفتگو کے دوران میرے قریب ترین اندازے کے مطابق، قاسم نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ اسکولوں اور کالجوں میں گالف کے تعارف اور بنیادی تربیت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ھے کہ اگر کم عمری میں ہی کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ اور سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستان میں گالف کا معیار نمایاں طور پر بہتر ہو سکتا ھے۔ یہ سوچ انہیں محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک وژنری رہنما بناتی ھے۔
ان کی کامیابی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ کھیل کے ذریعے مثبت قومی تشخص کو اجاگر کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر کھیل اکثر ممالک کی نرم طاقت (Soft Power) کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اگر قاسم جیسے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائیں تو یہ پاکستان کے لیے سفارتی اور ثقافتی اعتبار سے بھی فائدہ مند ثابت ھو سکتا ھے۔
قاسم علی خان کی پیش رفت اس بات کی علامت ھے کہ پاکستان میں گالف کا مستقبل روشن ہو سکتا ھے۔ ان کی کارکردگی سرمایہ کاروں اور کھیلوں کے منتظمین کو بھی متوجہ کر سکتی ھے، جس کے نتیجے میں بہتر گراؤنڈز، جدید سہولیات اور باقاعدہ ٹورنامنٹس کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ اس طرح نہ صرف گالف بلکہ مجموعی طور پر کھیلوں کا ماحول بھی مضبوط ھوگا۔
ان کا ٹائیگر ووڈز سے تقابل محض تکنیک تک محدود نہیں بلکہ ذہنی قوت، اعتماد اور کھیل سے وابستگی کی وجہ سے






