#اداریہ

غزہ بورڈ آف پیس میں شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت

Fahad 01

أج کا اداریہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ترجمان  دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
بتایا کہ پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت ملی ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق میجر  جنرل جیسپر  جیفرز  عالمی استحکام فورس کے کمانڈر  مقرر کیے گئے جبکہ وزیرخارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر  کو بھی  بورڈ آف پیس میں شامل کیا گیا تھا
آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ کے سینئر مشیر مقرر ہوئے جبکہ نکولے ملادینوف کو  بورڈ آف پیس کا ایگزیکٹو  رکن مقرر کیا گیا تھاجو  غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ ساتھ مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ھیں۔
غزہ میں ‘بورڈ آف پیس’ کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، یہ بورڈ سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور حکومت میں اصلاحات کی راہ بھی ہموار کرے گا
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے ایک بارپھر واضح کیاہے کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب  اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی وزیرخارجہ مارکو رُوبیو کے ساتھ اٹھائیں گے۔
یادرہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اوربربریت کاسلسلہ ابھی رکا نہیں سال نو کے أغاز پر ہی   اسرائیل نے غزہ میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور  آکسفیم جیسے بڑے اداروں سمیت 37 امدادی اداروں پر پابندی لگا دی تھی
اسرائیلی حکام نے امدادی اداروں پر ان کے فلسطینی عملے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا تھاکہ  جو تنظیمیں سکیورٹی اور  شفافیت کے معیار پر  پورا نہیں اتریں گی، ان کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔
اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کے اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے علاقے میں انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
یاد رہےکہ 2 روز قبل کینیڈا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے امداد فراہمی میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا
ان اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کے اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے علاقے میں انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
یاد رہےکہ 2 روز قبل کینیڈا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے امداد فراہمی میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا
ان ممالک نے مشترکا بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکارہیں، سردی اور بارش سے غزہ میں حالات مزید خراب ہوچکے ہیں اور 13 لاکھ افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں  کہ  گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائےفلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ قانون اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کے اداروں کوپانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے روکتا ہے۔
اس سے قبل انروا نے ایک بیان میں کہا تھا اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ادارے نے بتایا تھا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں
یورپ سمیت دنیابھر نے مطالبہ کیا ھےکہ اقوام متحدہ اور یو این آر ڈبلیو اے کو مکمل رسائی دی جائے، رفح سمیت تمام گزرگاہیں کھول کر امداد میں اضافہ کیا جائے۔ تاکہ بھوک افلاس سے بلکتی انسانیت کو بچایا جاسکے ۔
جہاں تک غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کاسوال ہے تو یہ وطن عزیز کیلیے ایک اور اعزاز کی بات ھے کہ اس عمل غزہ کی تعمیر نو اور بچے کھچے فلسطینیوں کی بقاء و خدمت کیلیے پاکستان کو بھی کردارادا کرنے کا موقع ملا ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس میں شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت

20/01/2026 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے