پریس کلب مصطفی آباد و پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب
خصوصی تحریر: محمد عمران سلفی
پریس کلب مصطفی آباد و پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاںنے پریس کلب جبکہ چوہدری محمد الیاس خاں چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب نے پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران سے حلف لیا
پنجاب بھر کے قصبہ جات میں جتنے بھی پریس کلب اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ان میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کا منفرد اور فعال کردار ہے ، پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کی صحافی برادری نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے، پریس کلب مصطفی آبادکی صحافی برادری تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتی ہیں، پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری کا باہمی پیار محبت اور بڑوں کے احترام کا جذبہ اپنی مثال آپ ہیں، پریس کلب مصطفی آباد کے جب بھی سالانہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے صحافی برادری ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت اور احترام کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی الیکشن کمپین پایا تکمیل تک پہنچاتے ہیں، پریس کلب مصطفی آباد میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے 40افراد پر مشتمل ہیں، پریس کلب مصطفی آباد نے ہمیشہ معاشرے کی اصلاح، علاقہ کے مسائل کے حل اور علاقہ کا مثبت چہرہ دنیا کو دیکھانے کی کوشش کی ہے،بندہ ناچیز محمد عمران سلفی کو مسلسل 15ویں بار بلا مقابلہ صدر اورسہیل قمر سندھو کو مسلسل 30ویں بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری منتخب کرنا پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری کا باہمی اتفاق، پیار اور محبت کا عملی مظاہرہ ہے، گزشتہ روزپریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے نو منتخب عہدیداران اور پاکستان میڈیا کونسل تحصیل قصور و مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا اہتمام پنجابی کھوج گڑھ مصطفی آباد میں کیا گیا،مہمانوں کی آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، مہمانوں کو مالا پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا، تقریب کا آغاز محمد اکمل کھوکھر کی تلاوت کلام پاک اور سیٹھ محمد حسین کی نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا، تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخاں نے پریس کلب مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جبکہ چوہدری محمد الیاس خاں ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب نے پاکستان میڈیا کونسل تحصیل قصور اور مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری ،ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی ،سنیئر صحافی خاور عباس سندھو،تنویر شاہد، افضل ناصر بھٹی، سعید احمد بھٹی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھر، میاں حیدر ایس ایچ او تھانہ صدر قصور، ساجد حسین پی آر او ڈی پی او قصور، چوہدری اصغر علی، مہر علی مہران صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 176 ، نوید اشرف انصاری، حاجی امجد علی رحمانی، رانا منیر احمد، عبدالعزیز سمیت سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی کھوج گڑھ کے بارے میں بیرونی ممالک دوروں کے دوران اور ملک بھر میں پنجابی زبان کے حوالے سے کام کرنے والے افراد سے سن چکا تھا لیکن آج پہلی بار یہاں آنے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ پنجابی کھوج گڑھ میں بجلی نہیں ہے، آنے والے چند دنوں میں پنجابی کھوج گڑھ میں بجلی مہیا کر دی جائے گی، تقریب میں قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سدرہ رباب نے صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی ، پریس کلب مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران میں صدر محمد عمران سلفی ، سہیل قمر سندھو جزل سیکرٹری ، ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل، بابا طارق مقبول سرپرست اعلی، سیٹھ محمد حسین چیئرمین ، مہر علی مہران سنیئر نائب صدر ، عمر حیات میو نائب صدر ، شاہد عمر نائب صدر،محمد جمیل سندھو سنیئر وائس چیئرمین ، ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین ، مہر مراد علی تبسم ایڈیشن جزل سیکرٹری ،مہر صداقت علی جوائنٹ سیکرٹری ، مہر عبدالقیوم فنانس سیکرٹری ، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت، احمد جمال ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائزر شامل تھے جبکہ پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران چوہدری یٰسین گل ضلعی چیئرمین قصور،تحصیل قصور کے عہدیداران میں سیٹھ محمد حسین صدر ،زرار علی خاںسرپرست اعلی،چوہدری امین گل چیئرمین،مہر اسد منیر سنیئر نائب صدر ،محمد طاہر میونائب صدر، محبوب مغل نائب صدر ، جمشید رشید میوجزل سیکرٹری، اسماعیل میو ایڈیشنل جزل سیکرٹری جبکہ پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آبادکے عہدیداران حاجی ابراہیم صدر ،آصف رحمانی سرپرست اعلی، سردار راشد ڈوگرچیئرمین چوہدری محمد سرورسنیئر نائب صدر ، الیاس ملک نائب صدر ، سید تصویر شاہ نائب صدر،رانا توقیر احمد سنیئر وائس چیئرمین،حاجی قاسم وائس چیئرمین،خرم امین شیخ جزل سیکرٹری ،ذین علیم ایڈیشنل جزل سیکرٹری ، عزیر اکبرفنانس سیکرٹری سے حلف لیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126






