سو لفظوں کی کہانی
وینزویلا
چوہدری نے ساتھ والے گاؤں کے زمیندار کو اٹھوا لیا،،،،،
عرصے سے وہ اس کو پھینٹا لگانے کی تیاری میں تھا،
زمیندار چوہدری کو چڑاتا رہتا تھا،
چوہدری کے مقابلے میں زیادہ زرخیز زمینیں،
زمیندار کے پاس تھیں۔۔۔۔
اٹھائی گیرے چوہدری کی لعن طعن ہوئی،
شور مچا،
منچلوں نے چوہدری کی حویلی کے باہر بھی غصیلی نسیں چڑھائیں۔۔۔
جرگہ بیٹھا،
جرگوئی سب اٹھائی گیرے چوہدری کے حق میں بولے۔۔۔
لیکن کیوں؟
دوسو کے بتانے پہ باٹو حیرت سے چیخا۔
کیوں کہ،
زرخیز زمینیں تو زمیندار کی تھیں،
لیکن،
جرگہ، جرگوئی، بیٹھک، منجھی، پیڑھیاں، سب کچھ چوہدری کا تھا،
دوسو نے جواب دیا۔






