#کالم

آئین اور قانون کی پاسداری ایک ذمہ دار قوم کی پہچان

new desing fgdd23

تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران سلیم شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی بھی ریاست کی بنیاد اس کے آئین اور قانون پر استوار ہوتی ہے آئین وہ متفقہ دستاویز ہے جو ریاست کے خدوخال، اداروں کے اختیارات اور شہریوں کے حقوق و فرائض کا تعین کرتا ہے جب تک آئین اور قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک نہ تو حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکتی ہے اور نہ ہی معاشرتی استحکام ممکن ہو سکتا ہے۔
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں قانون کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے اور ذاتی مفاد، گروہی وابستگی یا طاقت کے زور پر اسے نظرانداز کر دیا جاتا ہے یہی رویہ معاشرتی بے چینی ناانصافی اور عدم اعتماد کو جنم دیتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی صرف ایک فرد کا جرم نہیں ہوتی بلکہ یہ پورے نظام کو کمزور کرتی ہے، کیونکہ جب قانون منتخب افراد کے لیے مختلف اور عام شہری کے لیے مختلف ہو جائے تو انصاف کا تصور دم توڑ دیتا ہے
آئین ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے مگر ساتھ ہی اس پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد کرتا ہے۔ آزادیِ اظہار، حقِ رائے دہی اور مساوی انصاف جیسے حقوق اسی وقت معنی رکھتے ہیں جب ہم قانون کی حدود میں رہ کر ان سے استفادہ کریں قانون شکنی کو آزادی سمجھ لینا دراصل اجتماعی نقصان کا سبب بنتا ہے ریاستی اداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئین کی روح کے مطابق کام کریں اور کسی دباؤ یا امتیاز کے بغیر قانون کا نفاذ یقینی بنائیں شفافیت، احتساب اور میرٹ ہی وہ اصول ہیں جو عوام کے اعتماد کو بحال کر سکتے ہیں جب ادارے خود قانون کے پابند ہوں گے تو عوام میں بھی قانون پسندی کا رجحان پروان چڑھے گا
ایک مضبوط قوم کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب آئین اور قانون کو محض کتابی الفاظ نہیں بلکہ عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے ہمیں یہ شعور اجاگر کرنا ہوگا کہ قانون کی پاسداری کسی کی کمزوری نہیں بلکہ ایک مہذب اور ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے اگر ہم واقعی ایک منصفانہ، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ چاہتے ہیں تو آئین اور قانون کی بالادستی کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگی

آئین اور قانون کی پاسداری ایک ذمہ دار قوم کی پہچان

سوچ اور ترجیحات بدلیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے