#اداریہ

کرغز صدر کا دورہ پاکستان

Fahad 01

أج کا اداریہ

پاکستان اور کرغزستان نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلوبوئیف سے ملاقات کے دوران کیا گیا، جو کرغزستان کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے پر ان کے ہمراہ ہیں۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا، خاص طور پر تجارت، توانائی، رابطے، تعلیم، عوامی سطح پر تعلقات اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کی حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں نائب  وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کرغزستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کرغزستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران تمام ایجنڈا آئٹمز اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں معزز مہمان کے دورہ کے دوران طے پانیوالی مفاہمت کی یادداشتوںاور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بعد ازاں صدر کرغزستان نورگوڑووچ ذہاپاروو
پاکستان کے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہوائی اڈے پر ان کا کا استقبال کیا۔
معزز مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی ملبوسات پہنے ہوئے بچوں نے انھیں گلدستہ پیش کیا۔
ایک اعلی سطح کا وفد کرغز صدر کے ہمراہ ہے جس میں کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری رہنماء شامل ہیں۔
دورے کے دوران صدر ZHAPAROV SADYR پاکستان کے اپنے ہم منصب سے معاونین کے بغیر ملاقاتیں جس کے بعد وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، اورپاکستان کرغزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔
یاد رہے کہ جمہوریہ کرغزستان کے صدر کی جانب
واضح رہے کہ رواں سال کے ماہ مئی میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پانچویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہواتھا جس میں مختلف پروٹوکولز اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھاکہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے دو روزہ بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہواتھا
اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اور کرغز جمہوریہ کے نائب چیئرمین کابینہ برائے وزراء ایدل بیسالوف نے کی تھی
دونوں فریقین نے پچھلے اجلاس سے اب تک کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا اور اقتصادی و تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا تھاکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارتی حجم کو 10 کروڑ امریکی ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیاگیاتھا
برآمدات و درآمدات میں تنوع، پاکستان-کرغزستان جوائنٹ بزنس کونسل کی بحالی، تجارتی میلوں، بزنس فورمز اور بی ٹو بی تبادلوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا، مختلف اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے
وزارت اقتصادی امور کے مطابق معیارات و کوالٹی کے شعبے میں، پاکستان کے ادارہ برائے معیار و کنٹرول اور کرغز وزارت معیشت و تجارت کے مرکز برائے معیارات و پیمائش کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھےجس کا مقصد معیار، میٹرولوجی، منظوری کے نظام اور مینجمنٹ سسٹمز میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سرمایہ کاری کے شعبے میں، پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور کرغز صدر کے تحت نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ پر مبنی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئےتھے
حلال تجارتی تعاون، پاکستان حلال اتھارٹی اور کرغز وزارت معیشت و تجارت کے تحت قائم ’مرکز برائے ترقی صنعت حلال‘ کے درمیان حلال تجارت پر مفاہمت ہوئی۔
توانائی اور ماحولیات کے شعبے میں کرغزستان نے ایک بجلی کی ترسیلی لائن کے مشترکہ منصوبے کی تجویز دی، جو کرغزستان، چین اور شمالی پاکستان کو منسلک کرے گا، دونوں ممالک نے بجلی کی درآمد، قابل تجدید توانائی، کان کنی، ہائیڈروکاربنز اور تکنیکی تعاون پر رضامندی ظاہر کی۔
علاقائی روابط اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی، ڈاک، کارگو، ریل ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان نے کرغز ایئرلائنز کو چارٹر سے باقاعدہ پروازوں کی جانب منتقل ہونے کی تجویز دی، کرغزستان کے چین کے ساتھ نئی فضائی راہداری کی تجویز پر پاکستان نے دلچسپی کا اظہار کیا، اسی طرح فائبر آپٹک رابطے کے منصوبے میں پاکستان کو شریک کرنے کی کرغز تجویز پر بھی مثبت گفتگو ہوئی تھی
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں نے اسلامی بینکاری، مالیاتی آلات کی ترقی، اور پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ذریعے تربیتی پروگرامز پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
صحت اور دواسازی کے شعبے میں طبی تعلیم، فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات، اور ویکسین و بائیولوجیکل مصنوعات میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت تیز کرنے پر اتفاق ہوا، کرغز حکومت نے پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کی رجسٹریشن اور عوامی خریداری میں شمولیت کی حمایت کی پیشکش کی تھی
ثقافتی تعاون میں دونوں ممالک نے باہمی تقریبات، کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت، سنیما اور نشریاتی اداروں کے درمیان مواد کے تبادلے اور تربیتی پروگرامز پر رضامندی ظاہر کی۔
تعلیم اور سائنسی اشتراک کے حوالے سے مشترکہ تربیتی پروگرامز، تعلیمی تبادلے، ادارہ جاتی روابط اور پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام (پی ٹی اے پی) کے تحت کرغز طلبہ کی معاونت پر اتفاق کیا گیا، مزدوروں کے تبادلے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی تھی
اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ چھٹا اجلاس کرغزستان میں منعقد ہوگا، جس کی تاریخ سفارتی ذرائع سے طے کی گئی تھی
وزارت اقتصادی امور نے اس اجلاس کو وسطی ایشیا، خاص طور پر کرغزستان کے ساتھ پاکستان

کرغز صدر کا دورہ پاکستان

04/12/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے