#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

شادیانے

خوشی کا موقع ہے،
کیوں کسی سے پیچھے رہیں ہم،
آتش بازی کا سامان خصوصی طور پر منگوایا مہندی پہ،
بارات کے کیا کہنے ہیں،
ایک لمبی قطار صرف لینڈ کروزر گاڑیوں کی ہے، ایک جیسا رنگ،
اور تازہ گلاب سے سجی ہوئی،
خاندان بھر کے ایک رنگ کے لباس،
ولیمے کے کھانے پہ تو بیسیوں قسم کے کھانے،
مشروبات، میٹھے پکوان، لائیو نان اور نا جانے کیا کیا۔۔۔۔
دھوم دھام سے بیٹے کی شادی کی کہ پورا علاقہ عش عش کر اٹھا۔۔۔۔۔
یہ الگ بات،
کہ لیا گیا قرض اتارنے کے لیے،
دوسو اب ڈبل نوکری کر رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے