#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

کہانی

سوچا اے آئی سے مدد لوں اور آج کی کہانی مکمل کر لوں،
نالائق شاگرد کی طرح بارہا ہدایات کے باوجود،
مطلوبہ کہانی نا مکمل ہی رہی۔۔۔
سوچا سوشل میڈیا جو ہے،
وہاں سے مدد لے لوں،
گھنٹوں موبائل سکرین پہ سکرولنگ کی،
مگر کہانی کے تانے بانے پھر بھی نہ بن سکا۔۔۔
پریشان تھا، آنکھیں بند کیں،
تو اللہ جنت بخششے نانی اماں کی سنائی باتیں،
ابو جان کی زندگی کے سنائے گئے پرانے قصے،
اماں کے بچپن کی سنائے گئے قصے،
سب ایک ایک کر کے دماغ میں گھومنے لگے۔۔۔
اور نا جانے کب کہانی مکمل ہو گئی۔

سو لفظوں کی کہانی

نئی صف بندی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے