سو لفظوں کی کہانی
ہنگامہ
کوئی فلمی سین ہو جیسے،
آگے آگے دوسو تھا،
اور پیچھے ایک ہجوم تھا،
مارکیٹ کا ہر دوکاندار لاٹھیاں بھالے اٹھائے اسے پکڑنے کو دوڑ رہے تھے،
مجھے یقین تھا،
یا تو وہ چوری کر کے بھاگا ہے یا کچھ گڑبڑ گھوٹالہ کیا ہے اس نے۔۔۔
یہ کیا ماجرا ہے؟
دوسو کے پیچھے سب کیوں بھاگے جا رہے ہیں؟
لگتا تھا مارکیٹ کا ہر دوکاندار دوسو کے ہیچھے،
میں نے باٹو سے پوچھا۔۔۔
ہونا کیا ہے یار,
ڈرائی فروٹ کی دوکان پہ کھڑا تھا دوسو،
اور دو چلغوزے چکھنے کے بہانے کھا گیا ہے،
باٹو نے ہنگامے کی وجہ بتائی۔





