#اداریہ

دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف _ 17 کے چرچے ۔بھارتی اہلکاروں کی سیلفیاں

Fahad 01

اج کا اداریہ

دبئی ایئر شو 2025 میں کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔جبکہ بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاک فضائیہ کے پویلین کادورہ اور جے ایف ۔17 تھنڈر کے سامنے سیلفیاں توجہ کا مرکز رہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئرشو 2025 کے موقع پر دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا
یادرہے پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے دبئی ایئر شو میں اپنا پویلین قائم کیا ہے جس میں یہاں تیار ہونے والے دو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا اور میزائل رکھے گئے ہیں۔
دبئی ایئر شو کو ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی ایئر شو کی ویب سائٹ کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک جاری رہنے والے اس ایئر شو میں مختلف ممالک کی جانب سے کمرشل اور جنگی جہاز رکھے گئے تھے
انتظامیہ کے مطابق اس ایئر شو میں 200 سے زیادہ کمرشل اور لڑاکا طیارے نمائش کے لیے رکھے گئے ۔
دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی اس نمائش میں ایئر بس، لاک ہیڈ مارٹن، ایئر بس، بوئنگ، فالکن سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی اپنے پویلین قائم کیے ہیں
ایئر شو کے دوران جے ایف-17 لڑاکا طیارے نے فضائی کرتب بھی دکھائے۔ ایئر شو کے دوران جے ایف تھنڈر طیارے توجہ کا مرکز بنے رہے
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی کے ساتھ بھی جامع مذاکرات کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مذاکرات میں جدید تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے، ابھرتی ہوئی ایروسپیس ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کو فروغ دینے اور مؤثر عملی رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی
اس  موقع پر یو اے ای کی عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی ملکی صلاحیتوں کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل بین شراکت داریوں کے ذریعے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئرشو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکا ہے، یہ دستہ جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری اور معروف سپر مشاق تربیتی طیارے پر مشتمل ہے، جو ملکی عسکری ہوا بازی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتا ہے
ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہ حق میں اس کی ثابت شدہ عملی کارکردگی نے جے ایف–17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر مزید نمایاں کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی ہوابازی کی صنعت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کا مظہر یہ ہے کہ کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس ائیر شو کے دوران ایک اور سرگرمی سب کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب بھاتی فضائیہ کے اہگکاروں نے پاک فضائیہ کے پیویلین کارخ کیا اور تصویریں بنوائیں ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس مئی میں ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کی جھلک کبھی کرکٹ کے میدانوں میں تو کبھی سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے۔
اس وقت بھی سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارتی صارفین سوشل میڈیا آمنے سامنے ہیں اور اس مرتبہ دبئی میں جاری ایئر شو کی کچھ وائرل تصاویر پر بحث ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں بظاہر بھارتی ایئر فورس کے اہلکار دبئی ایئر شو میں پاکستانی پویلین کے قریب کھڑے پاکستان ایئر فورس کے افسران سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کچھ تصاویر میں بھارتی ایئر فورس کے افسران پاکستان کی جانب سے ایئر شو میں رکھے گئے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سامنے تصاویر بھی بنوا رہے ہیں اس سلسكے میں پاک فضائیہ نے بھی اسکی تصدیق کی ہے کہ بھارتی ایئر فورس اور نیوی کے افسران دبئی میں جاری ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے سامنے تصاویر اور سیلفیاں بنواتے رہے
اس شو میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ھے کہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور صنعتی شراکت داریوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف _ 17 کے چرچے ۔بھارتی اہلکاروں کی سیلفیاں

ستائیسویں آئینی ترمیم

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے