سو لفظوں کی کہانی
رشتے دار
یہ میرے بھائی ہیں،
یہ ملیے میرے چچا جان سے،
آپ میرے تایا جان سے تو ملے ہی نہیں ہیں،
یہ بچے میرے بھتیجے ہیں۔۔۔
دوسو جن افراد کا تعارف کروا رہا تھا،
ان میں سے کوئی اس کا خونی رشتہ دار نہ تھا،
اصل رشتےدار تو کونے میں ایک جگہ خاموش بیٹھے تھے۔
دوسو کی بہن کی شادی تھی۔
رشتہ دار کونے میں بیٹھے ہیں،
یہ تعلق دار ہیں،
لیکن تم ان کا تعارف بطور رشتے دار کیوں کروا رہے ہو؟
میں نے حیرت سے پوچھا۔۔۔
مشکل وقت آیا،
خونی رشتے داروں نے دھتکار دیا،
تعلق والے ہی کام آئے،
دوسو مسکرا کر بولا۔






