#کالم

سو لفظوں کی کہانی

111

تالیاں

میں نے اعلیٰ ملکی اداروں سے تعلیم حاصل کی، امتیازی گریڈز کے ساتھ،
لاکھوں روپے فیس کی مد میں ادا کیے، تعلیمی اسناد ہاتھ آئیں،
پہلے میٹرک پھر انٹر کی، بورڈ سے مہر شدہ،
دستخط شدہ اسناد ملیں،
گریجویشن کی سند بھی بہترین یونیورسٹی سے حاصل کی،
مہر اور دستخط کے ساتھ،
ماسٹرز کی ڈگری بھی سیکیورٹی پیپر، مہر اور دستخط کے ساتھ ملی۔۔۔۔
خوشی خوشی عملی زندگی میں آیا،
بتایا گیا تمام اسناد کی دوبارہ تصدیق کروانا ہو گی۔۔۔
اداروں نے اپنے ہی دستخط اور ثبت مہروں کی،
خود ہی دوبارہ تصدیق کے لیے ہزاروں مزید بٹور لیے۔
تالیاں۔۔۔۔۔۔!

سو لفظوں کی کہانی

05/11/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے