سو لفظوں کی کہانی
جدید قید خانہ
سوٹڈ بوٹڈ، پینٹ کوٹ،
اے سی کی ٹھنڈک پورے آفس میں موجود،
کچھ دیر میں چائے کا ایک کپ،
اور میس میں کھانا بھی ملتا ہے،
بظاہر یہ کوئی انتہائی پرسکون جگہ نظر آتی ہے،
لیکن اصل میں یہ ایک جدید قید خانہ ہے،
جہاں کے تمام قیدیوں کے لیے اچھا لباس پہننا لازمی ہے،
چہرے پہ مسکراہٹ بھی رکھنی ہے،
ظاہری سہولیات کے پردے میں،
قیدیوں کو ہر ممکن اذیت دی جاتی ہے،
اوقات کی تلوار، ٹارگٹ کی جنگ، پرفارمنس کی مشقت،
اور اجرت زمانہء قدیم جیسی،،،
یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے،
اور تمام افراد کارپوریٹ قیدی ہیں۔






