توہین عدالت کیس: ڈی سی اسلام آباد کی سزا 7 مئی تک معطل

52

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری آرڈر جاری کیا ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کی سزا 7 مئی تک معطل کردی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو اپیل مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ 1 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ اور ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.