#کالم

سو لفظوں کی کہانی حل

شاہد کاظمی

یار میں تو دوسُو سے بہت زیادہ تنگ ہوں،
صبح ہو یا شام، دن یا رات، ہر لمحہ سر پہ سوار رہتا ہے،
کہیں آنا جانا ہو تو بھی ساتھ نتھی رہتا ہے،
کچھ کام کرنا ہو تو بھی پیچھا نہیں چھوڑتا،
تنگ آ گیا ہوں اب تو،
کہ کیسے اس سے پیچھا چھڑاؤں،
میں نے زچ ہوتے ہوئے باٹو سے حل پوچھا۔۔۔
باٹو نے میرے کان میں سرگوشی کی،
مشورہ اچھا لگا، اس پر عمل کیا،
اور آج دوسُو میرے بلانے پہ بھی نظر نہیں آتا۔۔۔
باٹو کے مشورے پر،
میں نے دوسُو کو کچھ پیسے اُدھار دے دیے تھے۔

سو لفظوں کی کہانی حل

16/10/2025 Daily Sarzameen Lahore

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے