پاکستان آئیڈل ,نئی نسل کی آواز
تحریر: محمد ندیم بھٹی
پاکستان میں موسیقی ہمیشہ سے روح کی غذا اور معاشرتی احساسات کی ترجمان رھی ھـے۔ سر اور تال کے اس دیس میں جب گنگناتے ہوئے لہجے دلوں کو چھو جائیں تو قوم کی شناخت اور اس کی ثقافتی گہرائی نمایاں ھـو جاتی ھـے۔ ماضی میں نیرنگیِ صدا، نیشنل سنگرز اور پی ٹی وی کے وہ پروگرام یاد آتے ھـیں جہاں احمد رشدی، مہناز، ناہید اختر، راحت فتح علی خان، عابدہ پروین اور نثار بزمی جیسے فنکاروں نے اپنی آواز سے قوم کے جذبات کو نغموں میں ڈھالا۔ اُس وقت بھی گائیکی محض تفریح نہیں بلکہ ایک سماجی اور فکری تربیت تھی۔ آج کے عہد میں وہی روایت پاکستان آئیڈل نے ایک نئے انداز میں زندہ کی ھـے۔ گیارہ برس بعد پاکستان آئیڈل کا دوسرا سیزن ۲۰۲۵ میں شروع ھـوا تو یہ محض ایک شو نہیں بلکہ موسیقی کے احیا کی ایک نئی لہر تھی۔ جیو ٹی وی کی اس پیشکش نے ایک بار پھر نوجوان نسل کے دلوں کو آواز دی اور اُن کی صلاحیتوں کو قومی سطح پر پہچان دینے کا موقع دیا۔ ججز کے پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، فواد خان اور بلال مقصود جیسے نام شامل ھـیں جنھوں نے موسیقی کے مختلف ادوار میں اپنی محنت اور فن سے پاکستان کی شناخت کو مستحکم کیا۔ ان چاروں ججز کا امتزاج اس بات کا مظہر ھـے کہ یہ شو محض تفریح نہیں بلکہ فن، تحقیق اور تربیت کا امتزاج ھـے۔ راحت فتح علی خان قوالی اور کلاسیکی موسیقی کے نمائندہ ھـیں، ان کی موجودگی نوجوانوں کے لیے آواز کے حسن اور جذباتی توازن کی تربیت کا ذریعہ ھـے۔ زیب بنگش موسیقی کی نرمی اور جدید طرز کی نمائندہ ھـیں، وہ ان گلوکاروں کے لیے مثال ھـیں جو مشرقی نرمی کو مغربی آہنگ کے ساتھ جوڑنے کا ہنر سیکھنا چاہتے ھـیں۔ فواد خان اپنی شخصیت، اسٹائل اور گائیکی کے تجربے سے نوجوانوں کو یہ سمجھا رھے ھـیں کہ گانا صرف آواز نہیں بلکہ ایک مکمل تاثر کا نام ھـے۔ بلال مقصود کا کردار کمپوزیشن، دھنوں اور الفاظ کے ربط کو سمجھانے میں اہم ھـے۔ یہ سب اس بات کی علامت ھـے کہ پاکستان آئیڈل محض گانے کا مقابلہ نہیں بلکہ فن کے علمی مطالعے کا ایک عملی میدان بن چکا ھـے۔ آڈیشنز سکھر، ملتان، لاھور، اسلام آباد اور کراچی میں ھوئے، جہاں ہزاروں نوجوان اپنی آواز لے کر پہنچے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق متوسط اور نچلے طبقے سے تھا، مگر ان کی آوازوں میں اعتماد، جذبہ اور خوابوں کی چمک نمایاں تھی۔ یہی وہ پہلو ھـے جو دکھاتا ھـے کہ موسیقی صرف اشرافیہ کی میراث نہیں بلکہ عوام کی روح سے جڑی ہوئی روایت ھـے۔ Begin ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں یہ شو دیکھا جا رھا ھـے۔ امریکہ، برطانیہ، خلیجی ممالک اور یورپ میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کے ان فنکاروں کی کارکردگی کو براہِ راست دیکھ رہے ھـیں۔ اس سے نہ صرف موسیقی بلکہ پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر پہچان مل رھی ھـے۔ ماضی میں ہمارے گلوکار صرف پی ٹی وی کے ناظرین تک محدود تھے مگر اب ایک نیا دور شروع ھـو گیا ھـے جہاں آواز سرحدوں سے آزاد ھـو چکی ھـے۔ پاکستان آئیڈل کی سب سے بڑی کامیابی یہ ھـے کہ اس نے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر یقین دلایا ھـے۔ آج کا نوجوان صرف گانا نہیں گاتا بلکہ وہ اپنی آواز کے ذریعے ایک کہانی سناتا ھـے، ایک خواب دکھاتا ھـے۔ موسیقی اب صرف تفریح نہیں بلکہ ایک معاشرتی زبان بن چکی ھـے۔ ایک ایسا ذریعہ جو تقسیم، محرومی اور بے چینی کے دور میں لوگوں کو جوڑتا ھـے۔ یہ پروگرام ایک اور اہم پہلو کو اجاگر کر رھا ھـے— فن کی اخلاقیات۔ آج کے دور میں شہرت لمحوں میں مل جاتی ھـے مگر اسے سنبھالنا اصل امتحان ھـے۔ پاکستان آئیڈل نوجوان گلوکاروں کو یہ سکھا رھا ھـے کہ فنکار ہونے کا مطلب صرف مشہور ہونا نہیں بلکہ اپنے فن کے ذریعے سماج کی مثبت ترجمانی کرنا ھـے۔ ایک تحقیقی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو پاکستان آئیڈل کی واپسی دراصل پاکستان میں ثقافتی احیا (Cultural Renaissance) کی علامت ھـے۔ گزشتہ دہائی میں سیاسی عدم استحکام، سوشل میڈیا کے شور اور غیر ملکی اثرات نے موسیقی کی اصل روح کو دھندلا دیا تھا مگر اس شو نے موسیقی کو دوبارہ سماجی مطابقت دی ھـے۔ آج نوجوان جب اپنی علاقائی زبان میں گاتے ھـیں تو وہ اپنے کلچر کو دوبارہ زندہ کر رہے ھـیں۔ ماضی میں جب پی ٹی وی پر نیرنگیِ صدا یا خیالوں کی دنیا جیسے پروگرام نشر ھوتے تھے تو وہ گانے صرف دھن نہیں بلکہ تربیت تھے۔ وہاں فن کے ساتھ ادب، اخلاق اور تمیز سکھائی جاتی تھی۔ پاکستان آئیڈل ۲۰۲۵ نے اسی روایت کو جدید رنگ میں پیش کیا ھـے۔ یہاں گانے کے ساتھ بات چیت، تربیت، رہنمائی اور شخصیت سازی بھی ساتھ ساتھ چل رھی ھـے۔ اگر ہم موسیقی کو ایک سوشل سائنس سمجھیں تو پاکستان آئیڈل اس کا بہترین ماڈل ھـے۔ یہاں مختلف صوبوں، زبانوں اور ثقافتوں سے آئے ھوئے نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ھـے۔ وہ ایک دوسرے سے سیکھتے ھـیں، مقابلہ کرتے ھـیں مگر سب سے بڑھ کر وہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے لگے ھـیں۔ یہ اتحاد، ہم آہنگی اور برداشت کا وہ سبق ھـے جس کی آج پاکستانی معاشرے کو سب سے زیادہ ضرورت ھـے۔ مستقبل میں پاکستان آئیڈل جیسے پروگرام نہ صرف موسیقی بلکہ قومی یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ بن سکتے ھـیں۔ یہاں سے نکلنے والی آوازیں وھی کردار ادا کریں گی جو کبھی عالمگیر، حدیقہ کیانی اور شہزاد رائے جیسے گلوکاروں نے کیا تھا۔ ان میں سے کوئی آواز کل کا قومی سفیر بن سکتی ھـے۔ تحقیق کے لحاظ سے یہ بات بھی قابلِ توجہ ھـے کہ پاکستان آئیڈل ۲۰۲۵ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ میڈیا پروڈکشن، کمنٹری اور لائیو پرفارمنس آرٹس جیسے کئی نئے فیلڈز کو بھی فروغ دیا ھـے۔ اس شو نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے لیے ٹیلنٹ پیدا کرنے کا کام کیا ھـے۔ بطور محقق اور مبصر میرا ماننا ھـے کہ پاکستان آئیڈل صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک تحریک ھـے۔ یہ تحریک فن کی ھـے، جذبے کی ھـے اور






