سو لفظوں کی کہانی وطن
شاہد کاظمی
میں دوسو کو دیکھ کر حیران ہو رہا تھا،
قوانین کا احترام،
اچھا برتاؤ، نرم لہجہ
یہ تو مکمل بدل گیا تھا۔۔۔
میں جانتا تھا اسے،
نا سگنل کی پابندی،
نا عوامی مقامات پہ اصول و ضوابط پہ عمل،
قانون کس چڑیا کا نام ہے، اسے علم ہی نہیں تھا۔۔۔
یہ دوسو اتنا تبدیل کیسے ہو گیا؟ میں نے باٹو سے پوچھا۔
اپنا وطن چھوڑ کر جس دن آیا،
سڑک پر کوڑا پھینکنے کی وجہ سے،
ایک دن پولیس اسٹیشن رہ کر آیا ہے،
اسی لیے بدل گیا،
کہ یہ اپنا وطن نہیں ہے کہ کچھ بھی کرے گا، باٹو بولا۔






