میرا غصہ بہت تیز ہے،
میں کسی کی بھی نہیں سنتا،
اور تو اور میرا پارا جب ہائی ہو جائے تو کون سامنے ہے، یہ بھی نہیں دیکھتا،
پورا محلہ مجھ سے ڈرتا ہے،
اپنی ایسی دھاک بٹھا دی ہے میں نے،
رام چند، اپنی بہادری اور غصے کے قصے سنا کر سب کو مرعوب کر رہا تھا۔
یہ تمہارے چہرے پہ ہاتھ کا نشان کیوں ثبت ہے؟
میں نے پوچھا۔
میں گر گیا تھا، وہ منمنایا۔۔۔
کل دوست محمد سے اس کی مڈبھیڑ ہو گئی،
اسی کے ہاتھ کا نشان ہے یہ،
باٹو نے آنکھ دبا کر سرگوشی کی۔