حامی اورخامی
محمد ناصر اقبال خان
سرورکونین سیّدنا حضرت محمدرسول اللہ خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وآلہ واصحبہٰ وبارک وسلم اپنی ظاہری حیات میں علم نہیں بلکہ” علوم کاشہر“اورہرموضوع پرموزوں ومتوازن اندازمیں سیرحاصل ارشادات فرماتے تھے۔سرکار دو جہاںنے اپنے اللہ ربّ العزت کی مشیت معلوم ہوتے ہوئے بھی غزوات سمیت مختلف موضوعات ومعاملات بارے باب العلم سیّدناعلی المرتضیٰ ؓ سمیت اپنے صحابہ کرام ؓ کے ساتھ مشاورت فرمائی اوراجتماعی دانش کی بنیادپردرست فیصلے فرمائے ۔سوآج بھی چند افراد کی سوچ اجتماعی دانش کا متبادل نہیں ہوسکتی۔جس طرح اب کوئی خاندان محض کفیل ہونے کی بنیاد پر مخصوص فردواحد کاہرفرمان نہیں مانتا ،اس طرح عہدحاضر میںکسی ریاست کا ون مین شوکے ساتھ پھلنا پھولنا اورشاہراہ ترقی پرگامزن ہوناراقم کے نزدیک ناممکنات میں سے ہے ۔مزید صوبوں کے قیام کی سوچ ”عوامی“ اور” انتظامی“ نہیں بلکہ ”انتقامی“ ہے،جس کومزیدصوبوں کے پلان کاترجمان بنایا گیاتھا وہ اپنے استدلال سے جمہوری قوتوںکوآمادہ کرنے میں ناکام رہا۔اگر اس کاز کیلئے کسی مقبول اورمعقول شخصیت کاانتخاب کیاجاتا توشایدنتیجہ مختلف ہوتا ۔ماضی میں پنجاب حکومت نے لاہورمیں جیل روڈ پرسگنل فری منصوبہ بنانے کااعلان کیا توراقم نے کہا ہمارے شہریوں اورہماری شاہراہوںکو” سگنل فری“ نہیں بلکہ” کرپشن فری“ منصوبوں کی ضرورت ہے، سو مزید صوبوں کے قیام کامژداسنا توراقم نے کہا مقروض پاکستان کومزید ”صوبوں“ نہیں قومی” منصوبوں“ کی ضرورت ہے جواورنج ٹرین اورمیٹروبس کی طرح معاشرت ومعیشت کیلئے بوجھ نہ ہوں۔آپ نے کئی بار” ڈیل“ اور”ڈھیل“ کی اصطلاح پڑھی یا سنی ہوگی ،الحمدللہ وہ راقم کی تخلیق ہے جومیں نے 2004ءمیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی میڈیا سیکرٹری کی حیثیت سے اس وقت کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پریس ریلیز میں استعمال کی تھی،عمدہ الفاظ کے” چناﺅ“سے امیدوار”چناﺅ“ تک جیت سکتا ہے ۔یادرکھیںبیشتر اوقات حد سے زیادہ عجلت مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے۔جہاں نیت اچھی نہ ہووہاں نتیجہ بھی اچھا نہیں ہوسکتا۔کوئی ملک کسی فرد واحد کی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے نہیں ہوتا،انسان کی درست ترجیحات اسے تاریخ میں زندہ وتابندہ رکھتی ہیں۔ مبینہ طورپر متنازعہ پارلیمنٹ کی مدد سے مزید صوبوں کے قیام سے ملک میں نیا سیاسی وانتظامی تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں ریاست اورسیاست کوکسی بڑے بحران سے بچانے کیلئے مزید صوبوںکے قیام کاآئینی اقدام آئندہ پارلیمنٹ پرچھوڑدیاجائے جومنصفانہ انتخابات کی مددسے وجودمیں آئے ۔آپ نے دیکھا ہوگا کئی بار شیریامگر مچھ بھی اپنا دبوچاہوا شکار محض اپنے بچاﺅکیلئے چھوڑدیتے ہیں ۔مزید صوبوں کی تجویز منظرعام پرآنے کے بعد پاکستان کی جمہوری قوتوں کے درمیان جوتناﺅ اورتصاد م کاماحول پیداہواہے ،اسے دیکھتے ہوئے پاکستان کوبیرونی” قرض“ نامی” مرض“ سے نجات ملنے تک یہ باب بندکردیاجائے ۔جہاں تک گڈگورننس کی بات ہے تواس کیلئے مزید صوبوں کے قیام کی ضرورت نہیں بلکہ نظام بلدیات کوبحال اورفعال کرنا ہوگا۔ریاست ترقیاتی فنڈز کااستعمال ارکان اسمبلی کی بجائے براہ راست بلدیاتی نظام کی وساطت سے کرے ۔جمہوری ادوار سے زیادہ پرویز مشرف دورکے بلدیاتی ماڈل نے ڈیلیور کیا تھا ۔ پاکستان کی جوہری طاقت کے معمار ذوالفقار علی بھٹوشہید،پاکستان کے جدید میزائل پروگرام کی معماربینظیر بھٹوشہید کے سیاسی وارث اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ینگ اوردبنگ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ببانگ دہل مزید صوبو ں کے قیام بارے اپنی جماعت کے تحفظات اورخدشات کااظہار کردیا ہے تاہم شریف برادران ہنوز کسی مصلحت کے تحت خاموش ہیں ورنہ انہیں بھی مزید صوبوں کاقیام سوٹ نہیں کرتا۔پیپلزپارٹی میں دور دور تک کوئی” بزدار“ نہیں،تاہم آئینی ”بردبار“ کئی ہیں۔ضیائی آمریت کی فسطائیت نے جس پیپلزپارٹی کوکندن بنادیا تھا ،آج بھی اس جماعت میں کوئی بزدل نہیں ۔بھٹوز کے سیاسی پیروکار مصلحت پسندیاسیاسی” اداکار“ نہیں بلکہ” فداکار“ ہیں،ان کے ساتھ مزاحمت نہیں مفاہمت کی زبان میں بات چیت سودمندرہے گی ۔سیاست کاکوئی نباض اوردوراندیش سیاستدان مزید صوبوں کے قیام کاحامی نہیں ہے کیونکہ مقروض ریاست کی آغوش سے مزید صوبوں کے جنم کی صورت میں ان کی خطیرمالی ضروریات کہاں سے پوری ہوں گی ۔مزید صوبوں کے آئینی اورانتظامی عہدوں پربراجمان ہونیوالے ارباب اقتدار واختیار کو فی کس بھاری تنخواہ اوردوسری مراعات کیلئے سرمایہ کون دے گا ،یادرکھیں اس اقدام یاانتقام سے گورننس بہتر نہیں بلکہ مزید بدتر ہوجائے گی ۔ پنجاب کے آئینی اورآہنی گورنر سردارسلیم حیدرخان کا دوٹوک اندازمیںکہنا،قیادت کے احکامات کاپہرہ دینا میرا فرض اورمجھ پرقرض ہے ۔میں اپنا عارضی ”عہدہ“ بچانانہیں بلکہ اپنی قیادت اورجماعت کے ساتھ وفاکا”عہد “نبھاناچاہتا ہوں،”عارضی“ منصب کیلئے عوام کی ”ناراضی“ مول نہیں لی جاسکتی۔قیادت کی طرف سے اشارہ ملنے کی دیر ہے ،میں اٹک روانہ ہوجاﺅں گا۔عوامی گورنر کاکہنا ہے میں عوامی خدمت کیلئے عہدوں کامحتاج نہیں ہوں۔گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے اپنے مخصوص عوامی اندازمیں اپنی آئینی عہدوں سے بیزاری اور اپنے کارکنان کی سیاسی بیداری پرمہرثبت کردی ہے۔ان کایہ کہنا ، ہم نے نظام کودوام بخشاورنہ ہمارے بغیر حکومت کی عمارت کا منہدم ہوجانا اٹل تھا ۔انہوں نے انتہائی اعتماد سے اپنی جماعت کااصولی موقف” واضح“ اور مستقبل کاسیاسی نقشہ” وضع“ کردیا۔گورنر پنجاب نے بجافرمایا ،پیپلزپارٹی کوبھیک میں عہدے نہیں ملے ۔ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں سیاسی” ڈیڈلاک“ سے نجات کیلئے’سنجیدہ’ ڈائیلاگ“ کاآپشن استعمال کیا ہے۔بھٹوز کے سیاسی وارث اپنے دروازوں کو مقفل اورمکالمے سے راہ فراراختیار نہیں کرتے۔گورنر پنجاب نے اپنی جماعت اورقیادت کی وکالت کاحق اداکردیا ہے ۔میں سمجھتا ہوںمجوزہ مزید صوبوں کی خاطر موجود صوبوں میں بے چینی پیدا کرنا ہرگز دانائی نہیں، لاحاصل کیلئے حاصل کا مزابدمزانہ کیاجائے ۔ ”پلے نئی دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “ اس پنجابی محاورہ کواپنے اذہان میں رکھیں اورپھر پاکستان کے سیاسی معاملات کودیکھیں ، میں پھر کہتاہوں عالمی مالیاتی اداروں کامقروض اورمعاشی طورپرمفلوج ملک مزید صوبوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔بانیان پاکستان نے یہ ملک حکمران اشرافیہ کی مراعات اورتعیشات کیلئے نہیں بنایاتھا۔ جہاں سیاسی موروثیت ،صوبائیت ،لسانیت اورمنافرت کاسورج سوانیزے پرہو وہاں مزید صوبوں کے قیام کی تجویز عاقبت نااندیشانہ ہے کیونکہ اس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا ۔ پاکستان کواپنی چادردیکھتے ہوئے پاﺅں پسارناہوںگے۔ جہاں وسائل کافقدان اورمسائل کاطوفان ہووہاں مزید صوبوں کے قیام کاکوئی جواز نہیں بنتا ۔پیشہ ور اورماہرطبیب محض انسان کے مرض یاامراض کی درست تشخیص نہیں کرتا بلکہ اس کیلئے جام صحت کااہتما م یقینی بنانے کیلئے موثر دوابھی تجویزکرتا ہے ورنہ ” نیم حکیم خطرہ جان “تودوچارہرگلی میں بیٹھے ہیں۔ تخت اسلام آباد کیلئے پاکستان کو باربار تختہ مشق بنایاجاتا رہاہے۔سیاست میں متحرک مخصوص علماءبھی” اِسلام“ نہیں” اِسلام آباد“کی محبت میں گرفتار ہیں،انہیں پاکستان میں اِسلامی نظام نہیں بلکہ اِسلام آباد کے سرکاری ایوانوںمیں قیام وطعام پسند ہے ۔ پچھلے دنوں جس وفاقی وزیر نے نظام کے ناکام ہونے کا مژداسنایاتھا ،اس نے ہنوز متبادل انتظام بارے کچھ نہیں بتایا۔میں سمجھتا ہوں ریاستی نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ نظام بردار ”بزدار“بے نقاب ہوئے ہیں ۔یادرکھیں جس اناڑی ڈرائیور سے ٹرک نہیں چلتا” بس“ دوڑانابھی اس کے” بس“ سے باہر ہے ۔ملک میںمزید صوبوں کاقیام ناکام نظام سے نجات کاراستہ نہیں ہوسکتا ۔مجوزہ ”صوبوں“ کے پس پردہ” منصوبوں “کارازاب راز نہیں رہا ۔جب کسی ایک سیاسی فریق کے صبر کابندٹوٹ جائے توپھردوبارہ سے صف بندیاںہوتی ہیں ۔بینظیر بھٹو شہید کے فرزند بلاول بھٹوزرداری کے تیور میں تبدیلی واضح ہے ، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی نے اپنی سیاسی ”پوزیشن“ بچانے کیلئے ”اپوزیشن“ کاکرداراداکرنے کافیصلہ کرلیا ہو۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے” اشاروں“ میں چھپے سیاسی ” شراروں“ نے سرد موسم میں قومی سیاست کو کافی گرمادیا ہے۔پیپلزپارٹی کے بانیان سے پاکستان کامتفقہ آئین بنانے کاکریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا سو اس کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مزیدصوبوں کے قیام کوریاست،سیاست اورمعیشت کیلئے سودمند نہیں سمجھتا۔سندھ اسمبلی میں مزید صوبوں کے قیام کیخلاف قرارداد ایک طرح سے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کااصولی موقف تھا ۔پاکستان کے ہر ”حامی“ کو سوفیصد ”خامی“ سے پاک سمجھنا درست نہیں،ریاست کے حامیوں کی سوچ میں” تضادات“ اوران کے درمیان” تنازعات“ ہوناایک فطری بات ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے ہاں متنازعہ معاملے کو سلجھانے کیلئے سنجیدہ مکالمے کی مدد سے درست راستہ تلاش نہیں کیاجاتا ۔ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے عوام نے پیپلزپارٹی کو مجموعی طورپر پا نچ باروفاق میں مینڈیٹ دیا تھا سو اگروفاق کی حامی جماعت کاچیئرمین مزید صوبوں کا حامی نہیں تو اس بات میں کوئی خامی تلاش نہ کریں۔یادرکھیں یہ پیپلزپارٹی تھی جس کے شریک چیئرمین آصف علی زراری نے اپنی باوفااورباصفااہلیہ بینظیر بھٹو کی المناک شہادت کے بعدہونیوالے پرتشدد مظاہروں،توڑ پھوڑ اورجلاﺅ گھیراﺅ کے باوجود ”پاکستان کھپے“ کانعرہ لگایا تھا ۔پاکستان پیپلزپارٹی شروع سے ”نفاق“ نہیں ”وفا ق“ کی حامی ہے۔اس جماعت کاماضی گواہ ہے ،یہ آئندہ بھی ریاست سے متصادم سیاست اوراقتدار کیلئے اپنے سیاسی نظریات سے انحراف نہیں کرے گی ۔ریاست کے قومی مفادات کونقصان پہنچانا پیپلزپارٹی کی زندہ ”ضمیر“ قیادت کے” خمیر“ میں نہیں ہے۔






