#کالم

عہد وسطیٰ کا ھند وستان

shaid bukhari

شاہد بخاری)

پنجاب یونیورسٹی ریڈر سوسائٹی کے 200 ویں سیشن کی ماڈریشن شعبہ علوم صحافت کے آخری سال کے طالب علم اور سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری فھد یوسفزئی نے کی، انہوں نے کہا کہ ریڈر سوسائٹی کے ساتھ میرا تعلق پہلے ہی دن سے ہے اور آج میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ میں 200 ویں سیشن کی ماڈریشن کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں وہ پہلا رکن ہوں جو سوسائٹی کی پہلی چار کابینہ میں بطور ٹیم ممبر کام کرتا رہا ہوں اور اب جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رھا ہوں۔ہماری سوسائٹی کی خاصیت یہ ھے کہ ہفتہ وار سیشن باقاعدگی سے کرتی آ رہی ہے اور چھٹیوں میں بھی کبھی چھٹی نہیں کی، پچھلی گرمیوں کی چھٹیوں میں تقریباً پندرہ آن لائن سیشن کیے گئے، انہوں نے بتایا کہ PURS مہینے میں چار سیشن کرتی ہے جن میں تین سیشن میں ایک طالبعلم کتاب پر گفتگو کرتے ہیں جبکہ ایک سیشن میں کسی بڑے دانشور اور استاد کو مدعو کیا جاتا ہے اور کتابوں پر تبصروں کے ساتھ ساتھ اہم اور ٹرینڈنگ ایشوز پر بھی سیشن کیے جاتے ہیں، 200 ویں سیشن کے مکمل ہونے پر انہوں نے سوسائٹی کے تمام اراکین اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر فراز انجم صاحب کا بھی شکریہ ادا کیاجو سوسائٹی کے ساتھ ابتدا سے ھی ہیں۔ اور ھماری حوصلہ افزائی کرتے ھیں۔ ہ۔PU ھسٹری و پاکستان سٹڈیز Dpt کے پروفیسر ڈاکٹر فراز انجم نے علی گڑھ کے ھسٹورین کی پونے4سو صفحات پر مشتمل کتاب”عہد وسطیٰ کا ھندوستان”۔۔۔ایک تہذیب کا مطالعہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ھوئے بتلایا کہ ڈاکٹر عرفان حبیب مارکسی دانشور ہیں جنھوں نے اس کتاب میں ان تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کیا ہے جو کلچر کی تعریف میں شامل ھیں مثلاً سیاسی تنظیم مزھب اور علم وفن وغیرہ۔اس کے ساتھ ھی سماجی ڈھانچوں،معیشت اور ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق معلومات دی ھیں۔پہلا دور سال600 تا 1200ئ دوسرا 1500ئ تک اور تیسرا1500سے 1750ئ تک کا احا طہ کرتاہے۔کتاب کے بنیادی مآخذوں میں سرکاری کاغذات اور تاریخی وقائع کے تفصیلی بیانات کے علاوہ بڑی تعداد میں دستیاب مخطوطات،غیر ملکیوں کے سفرنامے اور یورپین کمپنیوں کی دستاویزات شامل ہیں۔مغل یا مرزا، بابرنے اپنے نام کے کبھی نھیں لکھا اس کا کلیم تھا کہ 1398ئ میں اس کے جد امجد امیر تیمور نے ھندوستان کو فتح کیا تھا،اس لئیے 1526 میں اس نے یہاں حملہ کیا اور اپنی حکومت قائم کی۔منصب داری نظام قائم کیا،جس میں جاگیر غیر موروثی ھوتی تھی انگریزوں نے مورو ثی کردی۔اور اس خاندان کے دور حکومت کو مغلیہ کے نام سے منسوب کر دیا۔ فاضل سپیکر نے بتلایا کہ کتاب کا ابتدائی حصہ”عہد وسطیٰ کا ہندوستان6سوتا12 سو میں ھندوستان فیوڈل ازم،علم صنعت و حرفت، سائینس،مذہب،ادب، اور فنونِ لطیفہ Art کا بیان ھے۔حصہ دوم،سلاطین کے عہد کا ھندوستان 12سو تا 1500ئ میں نظام معاشرت معیشت اور سماج ٹیکنالوجی،سائینس و علوم،مذہب، ادب اور فنون لطیفہ کے بارے دلچسپ معلومات دی گئی ھیں۔حصہ سوم عہد مغلیہ کا ھندوستان جو1500تا1750پر محیط ھے کے تمام پہلوو¿ں ک احاطہ کرتا ھے کے بارے میں ڈاکٹر ڈاکٹر فراز صاحب نے بتلایا کہ 15ویں صدی کے اختتام پر بہت سی ریاستوں/ بادشاہتوں میں تقسیم تھا جسے اورنگ زیب عالمگیر نے تقریباً متحد کر دیا تھا۔ان کے عہد کے اواخر میں ایک طرح کا بحران اس لیے پیدا ھو گیا تھا کہ تب اتنے بڑے بڑے مناصب دیے جانے لگے کہ جاگیر وں کی آمدنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے نا کافی ثابت ھو رھی تھی۔اس دوران امرائ کے طبقہ کی مخلوط حیثیت قائم رھی۔انہوں نے راج پوتوں کو اونچے منصوبوں پر فائز کرنا جاری رکھا۔ان ھی کے عہد میں مرھٹہ سرداروں کی ایک خاصی تعداد امراءکے طبقہ میں شامل ہوگئی تھی جو مغلیہ سلطنت کے لیے فال بد ثابت ہوا۔ سوالات کے جوابات میں ڈاکٹر فراز انجم نے بتلایا کہ نو آبادیاتی دور حات سے قبل18 ویں صدی کے "موروثی زمین داروں کی صدی” ثابت ھونے کے آ ثار نظر آنے شروع ھو گئے تھے۔سیاسی اور سماجی ڈھانچہ کی معذوری اور عدم استحکام نے انڈیا میں برطانیہ کی فتح کا راستہ ھموار کر دیا تھا۔ان کی فتح یابیوں کا سلسلہ جنگ پلاسی 1757میں شروع ھو کر1857میں اپنے اختتام پر پہنچ گیا۔1600 کے آس پاس ھندوستان کی آبادی10کروڑ کے لگ بھگ تھی۔1872میں انگریزوں نے پہلی مردم شماری کروائی جس میں شودروں اور دلتوں وغیرہ کو ھندو ظاہر کرکے مسلمانوں کو اقلیت میں لکھا گیا۔جیمس مل(1831ئ )نے لکھا ھے کہ انڈینز پر ٹیکس کا بوجھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تھا۔برٹش حکمرانی کا مالی دارو مدار لگان پر تھا۔زراعت کے بعد کپڑے کی صنعت میں لوگوں کی سب سے بڑی تعداد برسر روز گار تھی۔مغلیہ دور میں پورے ملک میں بیل گاڑیاں چلتی تھیں۔سرکاری خبروں اور خطوط کو سرعت کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کے لیے حکومت کی طرف سےڈاک چوکیوں اھتمام تھا،جہاں تازہ دم گھوڑے ھر وقت تیار رکھے جاتے تھے۔معاشی کاروبار، عام طور پر آزاد تجارت Free ٹریڈ کے ماحول میں جاری رھتا تھا۔یورپین کمپنیوں کو کامیابی ان کی اعلیٰ درجے کی عسکری طاقت کی بدولت ملی،جس نے نو آبادیاتی نظام کی بنیاد رکھی۔1600 میں غریبوں کی حالت اتنی تباہ کن نھیں تھی جتنی 1900ئ میں نظر آتی ھے۔ابوالفضل نے”آئن اکبری” میں بھت سے مضامین کی فہرست دی ھے جن میں سے چند یہ ھیں جو مدارس میں پڑھائے جاتے تھے۔اخلاقیات،زرا عت، حساب،علم ہندسہ،فلکیات،علم رمل،امور خانہ داری،طب۔منطق، ریاضی اور تاریخ وغیرہ۔سائینس میں دلچسپی کے جو امکانات نظر آتے تھے 17ویں صدی میں وہ پورے نہ ھو سکے۔جہانگیر نے اپنی توزک میں نباتات اور جانوروں کے بارے میں بہت سے مشاھدات درج کیے ھیں۔شاہجہاں کی زیر سرپرستی عطا اللہ نے بھاسکر آ چاریہ کی الجبرا پر کتاب بیج گنتی کا ترجمہ کیا۔صادق اصفہانی کے ایٹلس جو اس نے 1646ء میں جونپور میں تیار کیا میں 33 نقشے ھیں جو مشرقی نصف الارض پر مرکوز ہیں ھندوستان میں دائیں طب یونانی تقریباً اسی نوعیت کی تھی جیسی کہ ھمعصر ایرانی طب۔ مغل دربار سے وابستہ راجہ سوانی جے سنگھ متوفی 1743ء کی فلکیات کے میدان میں کار گزار یاں ھندوستانی سائنس کے روشن پہلو اور چند بنیادی خامیوں کی نشان دہی کرتی ھے۔تعمیرات کے میدان میں دوھرا پیاز نما گنبد(جو تاج محل کے مشہور گنبد میں عروج پر ھے)بنانے کی صلاحیت ایک قابل ذکر پیش رفت ھے۔چھاپہ خانوں میں انڈینز کی عدم دلچسپی سے ثابت ھوتا ھے کہ وہ ایسی ایجادات کو سمجھنے کے اہل نھیں تھے۔یورپ ٹیکنالوجی کی تبدیلی سے ھر میدان میں بھت آ گے نکل گیا۔مغلوں کی قبریں ھندوستان میں ھیں جو ثابت کرتی ھیں کہ وہ یہاں کی دولت سینٹرل ایشیا نھیں لے گئے۔جبکہ انگریز یہاں کی دولت سمیٹ کر انگلستان میں لے گئے۔

عہد وسطیٰ کا ھند وستان

24/11/2026 DAILY SARZAMEEN LAHORE

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے